مستقبل کی جانب گامزن

ملک میں قدرتی گیس کی صنعت کے بانی کی حیثیت سے پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 1950کی دہائی کے وسط سے توانائی کے شعبے میں صفِ اول کا ادارہ رہاہے۔ قدرتی گیس فراہم کرنے والے ایک بڑے ادارے کے طور پرپی پی ایل ملک کی کل قدرتی گیس سپلائی میں 20 فیصد سے زائد حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ خام تیل، قدرتی گیس مائع اور مائع پٹرولئیم گیس کی پیداوار بھی کرتا ہے