دوسرے پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ چیمپئین شپ 2018 کا افتتاح 

دوسرے پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ چیمپئین شپ 2018 کا افتتاح 

Image
فوٹو کیپشن:(بائیں سے ساتویں اور نویں) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامران خان بنگش، پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او سعیدا للہ شاہ ودیگر مہمانانِ گرامی ارباب نیازکرکٹ اسٹیڈیم، پشاور میں دوسرے پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) بلائنڈ کرکٹ چیمپئین شپ 2018 کے افتتاح کے موقع پر موجود ہیں
description
فوٹو کیپشن:(بائیں سے ساتویں اور نویں) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامران خان بنگش، پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او سعیدا للہ شاہ ودیگر مہمانانِ گرامی ارباب نیازکرکٹ اسٹیڈیم، پشاور میں دوسرے پاکستان پیٹرولئ

دوسرے پی پی ایل بلائنڈ کرکٹ چیمپئین شپ 2018 کا افتتاح 

پشاور، 27 نومبر 2018:دوسرے پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) بلائنڈ کرکٹ چیمپئین شپ 2018 کا افتتاح ارباب نیازکرکٹ اسٹیڈیم، پشاور میں ہوا۔
ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) نے کیاہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پی پی ایل نے پشاور میں کھیل کے کسی ایونٹ کے لئے تعاون کیا ہے۔

مہمانِ خصوصی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کامران خان بنگش نے پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او سعیدا للہ شاہ، وزارت ِ توانائی، پیٹرولئیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری اورپی پی ایل بورڈ کے ڈائریکٹرڈاکٹر تنویر احمد قریشی اور پی بی سی سی کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے پی پی ایل اور پی بی سی سی کے عہدیداران،اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ کے شائقین اورمیڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغاز کیا۔

کامران بنگش نے معذور افراد کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے سلسلے میں پی پی ایل کے مسلسل تعاون کی تعریف کی۔

سعید اللہ شاہ نے تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور کھیلوں کے منصوبوں کے ذریعے پسماندہ آبادیوں بالخصوص معاشرے کے معذور افراد کے معیار ِ ذندگی کو بہتر بنانے کے لئے پی پی ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔

سید سلطان شاہ نے پی پی ایل اور پی بی سی سی و متعلقہ ادراوں کے اشتراک کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان میں معذور کھلاڑیوں کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

27 نومبرسے شروع ہونے والے اس پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، بہاولپور، اٹک، پشاور، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد کی 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جس کا فائنل یکم دسمبر کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔پہلے روز ایبٹ آباد کا مقابلہ پشاور سے جبکہ بہاولپور کی ٹیم اٹک کے مد مقابل ہوں گی۔

پی پی ایل اکتوبر 2012 سے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹس کے لئے تعاون کرتی رہی ہے جبکہ اسے 2017 میں اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسرشپ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔