علی رضا بھٹا

علی رضا بھٹا

ڈائیریکٹر

علی رضا بھٹا نے 10 جنوری 2022 کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز   میں  شمولیت اختیار  کی۔ وہ بورڈ ہیومن ریسورس، انٹرپرائز رسک اینڈ اسٹریٹجی اینڈ فنانس کمیٹیوں کے رکن ہیں۔

وہ اس وقت وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن  کے وفاقی سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

علی رضا بھٹا ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں جو اپنے کیریئر   میں سول سرونٹ کی حیثیت سے توانائی، مالیات اور عوامی انتظامیہ  میں  32 سال سے زیادہ کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔  اس دوران انہوں نے  وفاقی اور صوبائی سطح پر کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ ان میں وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن، غربت کا  خاتمہ اور سماجی تحفظ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس) شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے  محکمہ توانائی و خزانہ، خیبر پختونخوا اور  محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب سمیت مختلف صوبائی محکموں  کے سیکرٹری کے طور پر      بھی خدمات انجام دیں۔ 

علی رضا بھٹا  نے وزیرستان اور اورکزئی ایجنسیوں میں قبائلی انتظامیہ کا انتظام  بھی سنبھالا ہے اور حکومت پنجاب کے لئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ ایڈمنسٹریشن سسٹم کے قیام اور نفاذ میں کلیدی کردار ادا  کیا ہے۔

انہوں نے  قائد اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد  سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف گلاسگو ، اسکاٹ لینڈ سےایم فل کیا۔

دفتر کا پتہ