70ویں سالانہ اجلاسِ عام کی اطلاع

 70ویں سالانہ اجلاسِ عام کی اطلاع

بذریعہ ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنی کا 70 واں سالانہ اجلاسِ عام زوم کلاؤڈ میٹنگز پر بروز پیر25  اکتوبر2021  کودوپہر11:00  بجے مندرجہ ذیل امور کی انجام دہی کے لئے منعقد ہوگا۔
عمومی امور
1۔    30 جون 2021  کو ختم شدہ مالی سال کے آڈیٹڈ غیر اشتمال شدہ اوراشتمال شدہ گوشواروں کی وصولی، غور وخوص اور منظوری 
 2۔      جون2021 کو ختم شدہ مالی سال کے لئے عمومی شئیرپر2.00 روپے(20 فیصد) اورتبدیل پذیر ترجیحی شیئر پر1.50 روپے (15 فیصد)کی شرح سے نقدحتمی منافعِ منقسمہ کی منظوری، جس کی سفارش بورڈ آف ڈائیبریکٹرز کے اجلاس منعقدہ 17ستمبر 2021میں کی گئی تھی۔
3۔     مالی سال 2021-2022 کے لئے آڈیٹرز کی تقرری اور ان کے معاوضے کا تعین۔
حسب الحکم بورڈ
علی جعفر
کمپنی سیکریبٹری 
4اکتوبر2021
کراچی
نوٹس


1۔  اجلاس میں شرکت کے لئے ویڈیولنک کی سہولت
موجودہ وبائی صورتحال کی وجہ سے، ممبران کی حفاظت اور خیریت کے پیش نظرکمپنی روایتی طر ز پر(فزیکل) اجلاس ِ عام منعقد نہیں کرے گی۔ کمپنی نے اراکین کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے سالانہ اجلاسِ عام میں شرکت کے انتظامات کئے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے ممبران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اے جی ایم میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت، حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کے لئے جمعہ، 22 اکتوبر 2021 تک درجِ ذیل معلومات کے ساتھ [email protected]  پر اندراج کرایں۔ اگر معلومات بذریعہ کوریئیر بھیجی گئی ہوں تو کمپنی کے رجسٹرڈ دفتر تک جمعہ، 22 اکتوبر 2021 تک پہنچ جانی چاہئیں۔
 

مکمل نام کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر فولیو/سی ڈی سی اکاؤنٹ نمبر ای میل ایڈرس فون نمبر
         

کمپنی سیکریبٹری
پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ
چوتھی منزل، پی آئی ڈی سی ہاؤس
ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ، کراچی 
فون: +(92 21) 111 568 568 
ای میل: [email protected] 
اجلاس میں شرکت کے لئے ویڈیو لنگ اور لاگ آن کی تفصیلات اُن ممبران کو ای میل کی جائیں گی جو اجلاس میں شرکت کے لئے اندراج کراتے ہیں اور کمپنی کو اس مقصد کے لئے اپنے ای میل ایڈرس فراہم کرتے ہیں۔


2۔   شیئر ٹرانسفر بکس کی کھاتہ بندی
ممبران کا رجسٹر اور کمپنی کی شیئر ٹرانسفر بکس19 اکتوبر2021  تا25 اکتوبر2021 (دونوں دن شامل ہیں) بند رہیں گی۔صرف وہ ممبران جن کا نام پیر18 اکتوبر2021  کو کمپنی کے ممبران کے رجسٹر پر موجود ہو، وہ اجلاس میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔
 کوئی بھی ممبر جو اجلاس میں شرکت کرنے اور ووٹ دینے کا حقدار ہے وہ اپنی جگہ اجلاس میں شرکت کرنے، رائے اور ووٹ دینے کے لئے کسی دوسرے ممبر کا تقرر کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے پراکسیز کے فارم اجلاس کے وقت سے کم از کم 48 گھنٹے قبل جمع کرائے جائیں۔پراکسی فارم کمپنی کی ویب سائٹ www.ppl.com.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتاہے۔


3۔  سی ڈی سی اکاوئنٹ ہولڈرزکے لئے ہدایات
سی ڈی سی اکاؤنٹ ہولڈرز کو سیکیورییٹیزوایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مرتب کردہ درج ذیل ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا:
الف۔  اجلاس میں شرکت کے لئے:
 (i)  انفرادی حیثیت سے اکاؤنٹ ہولڈرز یاذیلی اکاؤنٹ ہولڈرز اور ان کی رجسٹریشن کی تفصیلات سی ڈی سی قوانین کے مطابق اپ لوڈیڈ ہیں، انہیں اجلاس میں شرکت کے وقت اپنے اصل کمپیوٹرائز ڈ قومی شناختی کارڈز(CNIC)
     یا اصل پاسپورٹس پیش کرکے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔
 (ii)  کارپوریٹ اداروں کی حیثیت سے بورڈ آف ڈایئیریکٹرز کی قرارداد/ پاور آف اٹارنی مع نامزدکردہ اشخاص کے دستخط کے نمونے اجلاس کے وقت پیش کئے جائیں (اگر وہ پہلے پیش نہ کئے گئے ہوں)۔
ب۔  پراکسیزکے تقرر کے لئے:
(i)  انفرادی حیثیت میں اکاؤنٹ ہولڈرز یا ذیلی اکاؤنٹ ہولڈرز اور ان کی رجسٹریشن کی تفصیلات سی ڈی سی قوانین کے مطابق اپ لوڈیڈ ہیں،ان کے پراکسی فارمز اجلاس کے انعقاد سے کم از کم48 گھنٹے قبل کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں جمع کروائے جائیں۔
(ii)  پراکسی فارم دو افراد کی جانب سے گواہی کے ہمراہ ہونے چاہئیں جن کے نام، پتے اور CNIC نمبر ز فارم پر درج ہوں۔
(iii)  پراکسی فارمز کے ساتھ حقیقی مالک کےCNIC یاپاسپورٹ کی تصدیق شدہ نقول پیش کرناہوں گی۔


4۔منافعِ منقسمہ پر ٹیکسوں کا اطلاق:  
شرح ٹیکس
منافع منقسمہ پر ٹیکس کی شرح حسب ِذیل ہے۔
قابلِ اطلاق قانون کے مطابق،انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے فائلرپر15% ودہولڈنگ ٹیکس اورنان فائلر پر30% ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ 
 'فائلر ' وہ ٹیکس دہندہ ہوتا ہے جس کا نام فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جاری کردہ فعال ٹیکس دہندگان (اے ٹی ایل)کی فہرست میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ نان فائلر شخص اس کے برعکس ہوتا ہے۔
اے ٹی ایل کو ایف بی آرکی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk پردیکھا جا سکتا ہے۔کمپنی کھاتہ بندی کے پہلے دن موجود اے ٹی ایل پر ہر شیئر ہولڈ ر کی فائیلرکی حیثیت چیک کرے گی اور اس کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرلے گی۔
سی ڈی سی اکاؤنٹس کے حامل کارپوریٹ شئیر ہولڈرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا نیشنل ٹیکس نمبر) (NTN پیش کریں۔ وہ ممبران جن کے پاس شئیرسرٹیفیکیٹس ہیں وہ اپنے NTN سرٹیفیکیٹ کی ایک کاپی، کمپنی کے نام اور فولیو نمبر کے ساتھ ہمارے شیئر رجسٹرارز میسرز فیمکو ایسوسی ایٹس(پرائیویٹ)لمیٹڈ، 8-F، متصل ہوٹل فاران، نرسری، بلاک6-، پی ای سی ایچ ایس، شاہراہِ فیصل، کراچی کے پاس جمع کر ادیں۔
جوائنٹ شیئر ہولڈنگ پر ٹیکس
 مشترکہ کھاتوں /ناموں سے شیئرزر میں ملکیت کے تناسب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ہر ایک جوائنٹ شیئر ہولڈرز کو فائیلر یا نان۔فائیلر کی حیثیت سے انفرادی طور پر دیکھا جائے گا۔
 وہ تمام جوائنٹ شیئر ہولڈرزسے درخواست ہے کہ وہ حسبِ ذیل طریقے پر اپنی مشترکہ ملکیت کے تناسب تحریری طور پر کمپنی کے شئیررجسٹرارز فیمکو ایسوسی ایٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے پاس18 اکتوبر2021 تک جمع کرادیں۔  
 

  دستخط 

سی این آئی سی نمبر

شئیر ز کی ملکیت کی تعداد یا فیصد(تناسب) شئیر ہولڈرز کے نام
    (پرنسپل/جوائنٹ ہولڈرز
سی ڈی سی اکاؤنٹ نمبر
         
         
         
         


اگر مشترکہ ملکیت کے تناسب کی نشاندہی نہیں کی گئی یا اس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیاتو یہ مقصود لیا جائے گا کہ جوائنٹ شیئر ہولڈرز میں سے ہر ایک کے پاس یکساں تعداد میں حصص ہیں۔


ٹیکس میں چھوٹ کا سرٹیفیکیٹ
 انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی دفعہ150 کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے کے لئے ٹیکس کی چھوٹ کا درست سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہے۔وہ ممبران جو ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہو ں وہ کھاتہ بندی سے پہلے ٹیکس میں چھوٹ کا درست سرٹیفیکیٹ ہمارے شیئر رجسٹرارز کوجمع کرادیں۔  


5۔منافعِ منقسمہ کا بینک مینڈیٹ:  
مقرر کردہ بینک اکاؤنٹ میں الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے رقم کی منتقلی کے لئے درجِ ذیل معلومات فراہم کی جائیں۔ 
دستخط کمپنی کے ریکارڈ میں موجود دستخط سے ملنے چاہئیں 
وہ ممبران جن کے اکاؤنٹس سی ڈی سی میں ہیں اپنا بینک مینڈیٹ متعلقہ شریک کو فراہم کردیں۔ 


 6۔پتے کی تبدیلی کی اطلاع اور زکواۃ کی کٹوتی نہ کرنے کاوضاحت نامہ: 
 شئیر سرٹیفیکیٹ کے حامل ممبر ان سے التماس ہے کہ وہ اپنے رجسٹرڈ پتے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ زکواۃ کی کٹوتی نہ کرنے کا وضاحت نامہ(اگر لاگو ہو) سے کمپنی کے شئیر رجسٹرار کو مطلع کریں۔ جن شئیر ہولڈرز کے شئیر سی ڈی سی اور سی ڈی سی ذیلی اکاؤنٹس میں ہیں وہ اپنے پتوں کی تفصیلات اور زکواۃ کی کٹوتی نہ کرنے کا وضاحت نامہ(اگر لاگو ہو) سی ڈی سی یا اپنے متعلقہ شراکت دار کے پاس اپ۔ڈیٹ کرالیں۔


7۔کمپیو ٹرائزڈ شناختی کارڈ
 وہ ممبران جن کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ(سی این آئی سی) کی نقول کمپنی کو موصول نہیں ہوئی ہیں ان کو منافعِ منقسمہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ وہ ممبران جن کے سی این آئی سی کی نقول کمپنی کے پاس نہیں ہیں ان کے ناموں کی فہرست کمپنی کی ویب سائٹ www.ppl.com.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔