اویس منظور سومرہ

اویس منظور سومرہ

ڈائیریکٹر

اویس منظور سومرہ نے  29 دسمبر 2021 کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیارکی۔ وہ بورڈ انٹرپرائز رسک کمیٹی کے چیئر مین اور بورڈ نامزدگی کمیٹی کے رکن ہیں۔

سومرہ ایک تجربہ کارپروفیشنل ہیں جن کے پاس پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے رکن کی حیثیت سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خدمات انجام دینے کا تقریبا  30سال کا تجربہ ہے۔ وہ اس وقت اپریل 2021 سے  حکومت پاکستان کے فائینانس ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

1995  میں  شمال مغربی سرحدی صوبے  (اب  خیبر  پختونخوا) میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے پہلی بار تعیناتی کے بعد سے سمرہ مختلف اہم  شعبوں،  عملے اور سیکرٹریٹ پر خدمات انجام دےچکے ہیں۔ ان میں  ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،  جوائنٹ سیکرٹری، وزارت خزانہ،  ف فائینانس  سیکرٹری گلگت بلتستان، ڈائریکٹر زلزلہ تعمیر نو و بحالی اتھارٹی  اور ڈپٹی جنرل منیجر، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، حکومت پاکستان شامل ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن D.C. میں عالمی بینک گروپ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے سینئر مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے 2005 میں لندن بزنس اسکول سے فنانس میں ماسٹر کی ڈگری  حاصل کی اور  2002 میں  اسٹاک ہوم یونیورسٹی، اسٹاک ہوم سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن حاصل کیا۔ اس سےقبل انہوں نے1988 سے   1993 کے درمیان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ا  ینڈ ٹیکنالوجی، لاہور میں تعلیم  حاصل کرتے ہوئے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ١٩٩١ میں یونیورسٹی آف دی پنجاب  سے  بیچلر آف آرٹ بھی کیا تھا۔

دفتر کا پتہ