پی پی ایل کے سالانہ اجلاسِ عام میں 15  فیصد نقد منافعِ منقسمہ کی منظوری

پی پی ایل کے سالانہ اجلاسِ عام میں 15  فیصد نقد منافعِ منقسمہ کی منظوری

Image
AGM-2018
description
AGM-2018

پی پی ایل کے سالانہ اجلاسِ عام میں 15  فیصد نقد منافعِ منقسمہ کی منظوری

کراچی،26 اکتوبر2018   : پاکستان پیٹر ولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کا67 واں سالانہ اجلاسِ عام26 اکتوبر  کو پرل کونٹی نینٹل ہوٹل، کراچی میں منعقد ہوا۔ ممبران نے 30 جون 2018 کو ختم شدہ مالی سال کے کھاتے کی تفصیل کے ساتھ ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ اور عمومی شیئرز پر 15  فیصد نقد حتمی منافعِ منقسمہ کے ساتھ ساتھ15 فیصد بونس شیئرز کی ادائیگی کی منظور ی بھی دی۔
 بورڈ آف ڈائیریکٹر ز کے چیئرمین سلمان اختر نے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ پی پی ایل تیل و گیس کے ذخائر کی تجدید اورپیداوار میں اضافے کے قومی عزم کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی جارحانہ دریافتی اور ترقیاتی حکمتِ عملی کو اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کمپنی کے مقاصد کے حصول کے لئے انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
 ایم ڈی و سی ای او سعید اللہ شاہ نے 2017-18 کے دوران پی پی ایل کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارناموں کا ذکر کیا۔ جس میں اہم ترین45.7بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہے جو کمپنی کی تاریخ میں دوسرا سب سے زیادہ منافع ہے۔ 
سال کے دوران اہم آپریشنل سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل 33 کنوئیں کھودے گئے جن میں 18 دریافتی کنوئیں شامل ہیں۔ان  سرگرمیوں کے نتیجے میں زیر نظر سال کے دوران آدہی ساؤتھ سے ایک دریافت ہوئی جبکہ سال رواں کے دوران اب تک تیل و گیس کی سات در یافتیں ہوچکی ہیں۔  
سید اللہ شاہ نے پیداواربڑھانے کے لئے کئے جانے والے اہم اقدامات کا ذکر کیا خصوصاً پرانی فیلڈز سے انحطاط کو روکنا اور نئی و موجودہ فیلڈز سے پیداوار میں اضافہ کرنا جس کی بناء پر 2017-18میں یومیہ988 ایم ایم ایس سی ایف ای پیداوار کا حصول ممکن ہوا۔انہوں نے بولان مائیننگ انٹرپرائزز سے اب تک ہونے والی بیرائٹ کی سب سے زیادہ پیداوار کا بھی ذکر کیاجو کہ 206,921  میٹرک ٹن رہی۔ 
انہوں نے کمپنی کے کاروباری اور شہری علاقوں میں سماجی بھلائی کے موئثر اقدامات کے ذریعے پسماندہ شراکت دار آبادیوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے پی پی ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔ساتھ ہی عملے کی استعداد بڑھانے کے لئے کمپنی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے تربیتی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ 
آنے والے سالوں میں انہوں نے کمپنی کی سرگرم دریافتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ آئندہ بولی کے مرحلے میں شرکت کے ذریعے دریافتی بلاکس میں اضافہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سعید اللہ شاہ نے پیداوار بڑھانے کے لئے موجودہ فیلڈز کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور نئی دریافتوں بشمول ٹائیٹ گیس کے ذخائر سے پیداوار کے حصول کے ساتھ ساتھ شیل گیس کی تلاش و پیداوار پر بھی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔