پی پی ایلکی COVID-19 ویکسینیشن مہم کا کراچی میں آغاز

پی پی ایلکی COVID-19 ویکسینیشن مہم کا کراچی میں آغاز

Image
   پی پی ایل ہیڈ آفس، کراچی میں عملے کے ایک رُکن کو CanSinoBio  ویکسین لگائی جارہی ہے۔

کراچی،8 جون2021  : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،جنوبی کے تعاون سے ہیڈ آفس، کراچی میں ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد اور کمپنی کے ٹھیکیداروں کے عملے کی ویکسینیشن کی مہم کا آغاز کیا۔ایم ڈی و سی ای او معین رضا خان نے 7 جون کو کر اچی میں ویکیسنیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران،پی پی ایل کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام، کمپنی اور ٹھیکیداروں کے 200 سے زائد ملازمین کو CanSinoBio ویکسین کی ایک خوراک دی گئی۔خواتین ملازمین اورکنبہ کے افراد کے لئے علیحدہ انتظام کے ساتھ یہ ویکسینیشن11 جون تک جاری رہے گی۔

پی پی ایل نے  اپنی پہلیCOVID-19 ویکسینیشن مہم 8 اپریل کو سوئی گیس فیلڈ میں مقیم ملازمین او ر ان کے کنبے کے افراد اور ٹھیکیدار کے ملازمین کے لئے سوئی فیلڈ ہسپتال، ضلع ڈیرہ بگٹی میں  شروع کی تھی۔اب تک کمپنی کے عملے ان کے اہل خانہ اور ٹھیکیداروں کے ملازمین سمیتلگ بھگ1000 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اسی طرح کے مراکز سندھ میں کمپنی کے زیر انتظام پیداواری سہولیات کے لئے کندھ کوٹ، ضلع کشمور میں یکم جون اور4 جون کو گمبٹ ساؤتھ، ضلع سانگھڑمیں قائم کئے گئے تھے۔جس میں 200 کے قریب ملازمین اور ٹھیکیداروں کے عملے کوویکسین لگائی گئی۔ 

پی پی ایل کی ویکسینیشن مہم مقامی ای اینڈ پی شعبے میں سب سے زیادہ وسیع ہے جس کے تحت کمپنی نے متعلقہ ضلع کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر سندھ اور بلوچستان میں چار ویکسینیشن مراکز قائم کئے۔

حقیقتاً، کمپنی اپنی تمام لوکیشنز پر COVID-19 پروٹوکول کی سخت تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے پرُعزم ہے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جا سکے۔اسی کی بدولت کمپنی اپنے کاروباری عمل کو باآسانی جاری رکھ سکی ہے۔ اس کے ساتھ، حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا مقصد حکومت کی جانب سے تمام اہل افراد کی ویکسینیشن  کی تیز رفتارکوششوں میں شریک ہونا ہے۔