پی پی ایل کی مقامی آبادیوں کے لئے COVID-19 ویکسینیشن مہم
کراچی،16اگست2021 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے حال ہی میں سندھ کے سانگھڑ، کشمور اور قمبر اضلاع میں واقع کمپنی کی گمبٹ ساؤتھ، کندھ کوٹ، مزرانی فیلڈز کے ساتھ ساتھ ضلع اٹک میں ڈھوک سلطان اور پنجاب کی تحصیل گوجر خان میں موجود آدہی فیلڈ کے گردو نواح میں بسنے والی مقامی آبادیوں کے لئے کووڈ ۔19 کی ویکسینیشن کی مہم کا حال ہی میں آغاز کیا۔مزید یہ کہ ضلع ڈیرہ بگٹی، سوئی میں ویکسینیشن مہم پہلے سے ہی جاری ہے۔
اس ویکسینیشن مہم کا انعقاد متعلقہ ضلعی صحت کے شعبے کے حکام کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے جسے پی پی ایل کے زیر انتظام موبائل میڈیکل ڈسپنسریوں اور موبائل ویکسینیشن ٹیموں (ایم وی ٹی) کو استعمال کرتے ہوئے کی جارہی ہے۔ ویکسینیشن مہم تمام اہل افرادکو ویکسین لگانے کی حکومتی کوششوں میں حصہ ڈالتے ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی درخواست پرکی جا رہی ہے۔
یہ مہم27 جولائی سے کندھ کوٹ اور گمبٹ ساؤتھ میں شروع ہو ئی تھی جس کے بعد4 اور5 اگست کو بالترتیب مزارانی اور آدہی فیلڈ زمیں اس مہم کا آغاز ہوا۔ آدہی فیلڈ میں اس کا انتظام پبلک ڈسپنسری،مستالہ میں کیا گیا تھا۔ ضلع اٹک کے مقامی افراد کے لئے ڈھوک سلطان میں 11 اگست کو ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔
ضلع ڈیر ہ بگٹی، سوئی کے مقامی افراد کوسوئی فیلڈ ہسپتال کے ساتھ ساتھ پبلک ویلفئیر ہسپتال، سوئی میں ایم وی ٹی کے ذریعے ویکسین لگائی گئیں۔ مزید یہ کہ اسی مہم کے ایک حصے کو طور پرپی آئی ڈی سی ہاؤس، کراچی کے نزدیک بھی ایک ایم وی ٹی کام کر رہی ہے۔
مجموعی طور پر اب تک اس وسیع مہم کے ذریعے10,000 سے زائد مقامی افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
پی پی ایل اپنے مربوط کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے ذریعے اپنے کاروباری علاقوں اور اس سے متعلقہ آبادیوں کی فلاح و بہبودکے لئے پرُعزم ہے۔
قبل ازیں، پی پی ایل نے کمپنی کے ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کے ساتھ ساتھ ٹھیکداروں کے عملے کے افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگانے کے لئے کمپنی میں کووڈ۔19 19 کی ویکسینیشن مہم کا اہتمام کیا تھا۔ ہیڈ آفس میں عملے کے اہل خانہ و دیگر کے لئے ان۔ہاؤس ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ 9 اگست کو شروع ہوا۔اس کے نتیجے میں ہیڈ آفس میں تقریباً تمام عملے کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔