پی پی ایل کی جانب سے جامشورہ میں بی ایچ یو ز کے لئے ایمبولینسز کے عطیات
کوٹری،26 اپریل،2022: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے متنوع کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت تعلقہ تھانہ بولا خان، ضلع جامشورو، سندھ میں قائم بنیادی صحت کے مراکز(بی ایچ یوز)کے لئے 10 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ ٹویوٹا
ہائی لکس ایمبولینسیں فراہم کیں۔
قائم مقام جنرل مینیجر کارپوریٹ سروسز سید محمود الحسن اور کوآرڈ۔ جنرل مینیجر ایکسپلوریشن ساؤتھ سید محمد توقیر نے 26 اپریل کو ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ، ضلع جامشورو، کوٹری، سندھ میں منعقد ہونے والی ایک سادہ تقریب میں پی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع جامشورو کے ڈپٹی کمشنر، کیپٹن (ریٹائرڈ)
فرید الدین مصطفی کو بالترتیب ساری اور مول کے بی ایچ یوزکے لئے ایمبولینسوں کی دستاویزپیش کیں۔ صحت اور معلومات کے شعبے کے نمائندے،
پی پی ایل کی انتظامیہ اور عملے کے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ ایمبولینسیں ملیر بلاک کے پیٹرولئیم کنسیشن معاہدے کے تحت خریدی گئیں تھیں جس میں ایمرجنسی کی صورت میں بنیادی صحت کے لئے معاون طبّی آلات بھی شامل ہیں جو ساری اور مول دیہاتوں، تعلقہ تھانہ بولا خان کی مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچائیں گی اور شدید بیمار مریضوں بشمول حا ملہ خواتین کی ہنگامی نقل و حمل میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ملیر بلاک کی سماجی بہبودکی کمیٹی نے 30 ملین روپے کے سماجی بھلائی کے فنڈ ز کے تحت چاراسکیموں کی منظوری دی ہے۔جس میں الیاس شادو سے راہو شادو دیہاتوں کے لئے پانی کے کنوئیں اور تقسیم کا نیٹ ورک(یونین کونسل)ساری کے سومار کرانی دیہات میں شمسی توانائی پر مبنی پانی کے کنوئیں اور پانی کی تقسیم
کا نیٹ ورک اور یوسی مول کے رضا محمد شہنو دیہات کے لئے پانی جمع کرنے والے ٹینک کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کی پائپ لائن شامل ہے جو عنقریب مکمل ہو جائے گی۔