پی پی ایل نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے کم مراعات یافتہ نوجوانوں کی اعانت

پی پی ایل نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے کم مراعات یافتہ نوجوانوں کی اعانت

Image
Pic- Scholarships - UET Lahore
description
(بائیں سے چھٹے اور ساتویں )پی پی ایل کے جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز سید محمود الحسن اور یو ای ٹی ایل کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور پی پی ایل کی اعلیٰ پیشہ وارانہ وظائف اسکیم کے تحت فنڈز کی براہ راست تقسیم کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لئےیو ای

لاہور، 22 جون 2022ء: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور (یو ای ٹی-ایل) کے ساتھ مل کر یو ای ٹی ایل کو پی پی ایل کی اعلیٰ پیشہ وارانہ وظائف  (ایچ پی ای) اسکیم  کے تحت فنڈز  کی براہ راست تقسیم کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنے اورتین دیگر  یونیورسٹیوں کے لئے مرکز کے طور پرمقرر کیا ہے۔
اس عمل کو بہتر بنانے کے لئے 21 جون کو یو ای ٹی ایل کیمپس میں  پی پی ایل اور چاروں یونیورسٹیوں بشمول یو ای ٹی ایل، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے درمیان ایک نشست منعقد  ہوئی۔  پی پی ایل کے جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز سید محمود الحسن اور  یو ای ٹی ایل  کے وائس چانسلر ڈاکٹر  سید منصور سرور نے اجلاس میں دیگر  تین یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے ہمراہ شرکت کی۔

ملاقات کے دوران اسکالر شپ کے  اعلان کی تاریخوں، طلبا کی پیش رفت، فنڈز کے بروقت اجراء اور دستاویزی شواہد سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور اتفاق کیا گیا۔   میرٹ پر مبنی وظائف انجینئرنگ، میڈیسن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن اور تعلیم  کے شعبوں میں دیئے  جاتے ہیں ۔

اس وقت، اس اسکیم کے تحت  ان یونیورسٹیوں میں  25 پی پی ایل اسکالرززیرِ تعلیم ہیں جس سے  خاص طور پر کمپنی کے پیداواری علاقوں سے تعلق رکھنے والے کم مراعات یافتہ نوجوانوں  کے لئے معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی ممکن  ہوئی ہے۔   2005 میں شروع  ہونے والی اس اسکیم  سے اب تک تقریبا 500 طلبا مستفید ہو چکے  ہیں۔