پی پی ایل کی سند ھ میں ایک اور دریافت

پی پی ایل کی سند ھ میں ایک اور دریافت

Image
دریافتی کنویں بیناری(ST-2) X-1 سے بلند ہونے والا شعلہ 
description
دریافتی کنویں بیناری(ST-2) X-1 سے بلند ہونے والا شعلہ 

پی پی ایل کی سند ھ میں ایک اور دریافت

کراچی،6  دسمبر2018  : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے شراکت داروں ماری پیٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل)،سند ھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ایس ای ایچ سی ایل)اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سجاول، صوبہء سند ھ میں واقع شاہ بندر  بلاک(2467-16) کے دریافتی کنوئیں بیناری X-1 (ST-2)سے گیس کی دریافت کا اعلان کر دیاہے۔ پی پی ایل اس بلاک میں 63فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ آپریٹرہے۔دیگر ساجھے داروں میں ایم پی سی ایل 32 فیصدجبکہ ایس ای ایچ سی ایل اورجی ایچ پی ایل دونوں کی انفرادی شراکت 2.5  فیصد ہے۔  

لوورگورو فارمیشن میں ہائیڈ روکاربن کی جانچ کے لئے بیناری X-1 (ST-2) کی کھدائی کا آغاز22 مئی 2018 کو ہوا جسے 3,470  میٹرز کی حتمی  گہرائی تک پہنچایا گیا۔ وائر لائن لوگز کی بنیاد پرٹارگٹ شدہ ذخائر میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے ممکنہ زونز کی نشاندہی ہوئی۔لوور گورو فارمیشن کی اپر سینڈ کی      اے -سینڈ یونٹ میں کی گئی ڈرل اسٹیم جانچ کے دوران 48/64 انچ چوک سائز اور 855 پی ایس آئی فلوئنگ ویل ہیڈ پریشر پر یومیہ9.05 ملین کیوبک فیٹ گیس حاصل ہوئی۔  

 اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں توانائی کے موجودہ بحران میں طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ممکن ہوگی۔