پی پی ایل آپریٹڈ جوائنٹ وینچر کی سند ھ میں گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت

پی پی ایل آپریٹڈ جوائنٹ وینچر کی سند ھ میں گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت

Image
دریافتی کنویں ہدف X-1سے بلند ہونے والا شعلہ 
description
دریافتی کنویں ہدف X-1سے بلند ہونے والا شعلہ 

پی پی ایل آپریٹڈ جوائنٹ وینچر کی سند ھ میں گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت

کراچی،5 دسمبر2018  : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبہء سند ھ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک(2568-18) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کر دیاہے۔ پی پی ایل اس بلاک میں 65فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ آپریٹرہے جبکہ جی ایچ پی ایل اوراے آر او ایل کی کاروباری ساجھے داری بالترتیب 25 اور 10فیصد ہے۔  

لوورگورو فارمیشن کے میسو سینڈ میں ہائیڈ روکاربن کی جانچ کے لئے ہدف X-1 (ST) کی کھدائی کا آغاز29 اگست2018  کو ہوا جسے 3,700  میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ وائر لائن لوگز کی بنیاد پرٹارگٹ شدہ ذخائر میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے ممکنہ زونز کی نشاندہی ہوئی۔لوور گورو فارمیشن میں کی گئی ڈرل اسٹیم جانچ کے دوران درجِ ذیل نتائج حاصل ہوئے۔

٭     56/64 انچ چوک سائز اور 1,307 پی ایس آئی فلوئنگ ویل ہیڈ پریشر پر یومیہ18.6 ملین کیوبک فیٹ گیس،160 بیرل     کنڈنسیٹ اور65 بیرل پانی حاصل ہوئے۔ 

٭     32/64 انچ چوک سائز اور 2,290 پی ایس آئی فلوئنگ ویل ہیڈ پریشر پر  یومیہ12.1 ملین کیوبک فیٹ گیس،157 بیرل     کنڈنسیٹ اور35 بیرل پانی حاصل ہوئے۔ 

 اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں توانائی کے موجودہ بحران میں طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ممکن ہوگی۔