پی پی ایل کی جانب سے سوئی، ڈیرہ بگٹی میں آئی کیمپس کا انعقاد 

پی پی ایل کی جانب سے سوئی، ڈیرہ بگٹی میں آئی کیمپس کا انعقاد 

Image
پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کی جانب سے ڈیرہ بگٹی، بلوچستان میں منعقد کئے جانے والے آئی کیمپ میں موتیئے کی سرجری کی جارہی ہے۔

کراچی ،4  فروری2021  :پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے کمپنی کی شناخت سوئی گیس فیلڈ کے اطراف مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے معاونت سے سوئی، ڈیرہ بگٹی،بلوچستان میں دو مفت آئی کیمپس منعقد کئے۔سرجیکل آئی کیمپ کمپنی کے کاروباری سماجی زمہ داری پروگرام کے سالانہ سلسلوں میں شامل ہے۔

تین روزہ سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد 28 تا30 جنوری کو،ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیا گیا جبکہ دوسرا یکم تا 3 فروری کے دوران پبلک ویلفئیر ہسپتال، سوئی میں منعقد کیا گیا۔ 
                                                                                              
مجموعی طور پر،  کیمپ میں 3000 سے زائد مقامی افراد کومشاورت، علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان میں سے 1500 سے زائد مریضوں  کو قریب اور دور کی نظروں کے چشمے دیئے گئے اور 355 مریضوں کی موتئیے کی سرجری انجام دی گئی۔

اِن آئی کیمپس میں، جو پی پی ایل گزشتہ ایک دہائی سے اپنی پیدواری فیلڈ ز کے اطراف منعقد کرتی رہی ہے، کے ذریعے دور دراز کے علاقوں میں مقامی آبادیوں کو معیاری مشاورت، جدید طرز کی سرجیکل ٹیکنالوجی اور ادویہ کی فراہمی کے ذریعے فائدہ پہنچا ہے۔