پی پی ایل اسکالرشپ اسکیم2020-2021 4 سالہ تعلیمی پروگرام (برائے جماعت 9 تا 12) بلوچستان کے طلبا کے لئے

پی پی ایل اسکالرشپ اسکیم2020-2021 4 سالہ تعلیمی پروگرام (برائے جماعت 9 تا 12) بلوچستان کے طلبا کے لئے

Image
4 year education scholarship
description
4 year education scholarship

پی پی ایل اسکالرشپ اسکیم2020-2021 
   4 سالہ تعلیمی پروگرام  (برائے جماعت 9 تا  12) 
 بلوچستان کے طلبا کے لئے
 ٍ 
بلوچستان کے ہونہار مگر پسماندہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے ضلع ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے اُن طالبعلموں کے لئے4 سالہ تعلیمی منصوبے کے تحت وظائف کا اعلان کیا ہے۔ جو ملک کے کسی بھی گوشے  میں حکومت ِپاکستان کے قائم کردہ کیڈٹ/ملٹری /ریزیڈینشل اسکولوں اور کالجز میں جماعت نہم میں داخلہ حاصل کرچکے ہوں۔

اہلیت:

۔  مصدقہ ڈومیسائل کے مطابق بلوچستان کے رہائشی ہوں 
۔  متعلقہ ڈسٹرکٹ میں واقع اسکول سے آٹھویں جماعت پاس ہوں 
۔  مندرجہ بالا اسکولوں میں سے کسی اسکول میں جماعت نہم میں داخلہ لے چکے ہوں 
۔  محدودمالی وسائل کے حامل ہوں اور مالی اعانت کے مستحق ہوں 
۔  کسی دوسری اسکیم سے وظیفہ حاصل نہ کر رہے ہوں 

اسکالرشپ کی مدت ایک سال ہے جسے 4 سال تک وسعت دی جا سکتی ہے جوکہ طلبا کی تسلی بخش کارکردگی اور اسکیم کے لئے دستیاب مالی وسائل کی دستیابی سے مشروط ہے۔ 

دلچسپی رکھنے والے طالبعلمپی پی ایل کی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں اور  http://www.ppl.com.pk/content/education/scholarship-schemes 
 پر 10نومبر 2020 سے پہلے  آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے سوالات  
[email protected] بھیجے جا سکتے ہیں۔