پی پی ایل کا نسٹ اور حبیب یونی ورسٹی کے لئے تعاون

پی پی ایل کا نسٹ اور حبیب یونی ورسٹی کے لئے تعاون

Image
(بائیں سے پہلے) ایم ڈی و سی ای او پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) سید وامق بخاری (دائیں سے پہلے) نیشنل یونی ورسٹی برائے سائنسز و ٹیکنالوجی (این یوایس ٹی) کے پرو ریکٹراکیڈمکس ائیر وائس مارشل ڈاکٹر آصف رضاکو پی پی ایل ہیڈ آفس میں عطیئے کا چیک پیش کرتے ہوئے۔(دائیں سے دوسری)جنرل مینیجر، یونی ورسٹی ایڈوانس منٹ آفس، این یوایس ٹی ماریہ قادری بھی اس موقع پر موجود ہیں
description
(بائیں سے پہلے) ایم ڈی و سی ای او پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) سید وامق بخاری (دائیں سے پہلے) نیشنل یونی ورسٹی برائے سائنسز و ٹیکنالوجی (این یوایس ٹی) کے پرو ریکٹراکیڈمکس ائیر وائس مارشل ڈاکٹر آصف رضاکو پی پی ایل ہیڈ آفس میں عطیئے کا چیک پیش کرتے ہو

پی پی ایل کا نسٹ اور حبیب یونی ورسٹی کے لئے تعاون

کراچی،12 جون2018 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل)  نے مستحق اور خواہشمند نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے صف اوّل کی جامعات نیشنل یونی ورسٹی برائے سائنسز اورٹیکنالوجی(این یوایس ٹی)، اسلام آباد اور حبیب یونی ورسٹی، کراچی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او سیدو امق بخاری نے 16.8 ملین روپے عطیئے کی مالیت کا چیک مشترکہ طور پراین یوایس ٹی کے پرو ریکٹراکیڈمکس ائیر وائس مارشل ڈاکٹر آصف رضا اور جنرل مینجر، یونی ورسٹی ایڈوانس منٹ آفس، این یوایس ٹی ماریہ قادری کو 11 جون کو اورحبیب یونی ورسٹی فاؤنڈیشن(ایچ یو ایف) کے سی ای او پرویز غیاث اور ایچ یو ایف کے سی ایف او فیروز کاوس جی کو5 ملین روپے کا چیک 12 جون کوپی پی ایل ہیڈ آفس میں دونوں اداروں کے نمائندوں اور کمپنی کے اعلی عہدے داروں کی موجودگی میں پیش کیا۔

نسٹ کے لئے کمپنی کی جانب سے 16.8 ملین روپے کا عطیہ تقریباً320 طلبا کی تربیت پر ہونے والے اخراجات کا احاطہ کرے گا، جن میں بلوچستان اوروفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں دونوں سے 160 طلبا شامل ہوں گے۔ان طلبا کانسٹ۔پی پی ایل باہمی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت انتخاب کرکے ایک رہائشی پروگرام کے ذریعے ان کی نسٹ  میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کرائی جائے گی۔                                                     
 
پی پی ایل کاحبیب یونی ورسٹی کو 5 ملین روپے کا عطیہ ٹیلنٹ آؤٹ ریچ اور سپورٹ پروگرام کے تحت 5 مستحق طلبا کو ایک سال تک تعلیمی اخراجات کے لئے وظائف کی مد میں معاونت فراہم کرے گاجس کے تحت اہلیت کے حامل طلبا حبیب یونی ورسٹی میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کی تربیت حاصل کریں گے۔ منتخب ہو جانے والے مستحق طلبا کی ٹیوشن فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات اداکئے جائیں گے۔

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وامق بخاری نے کہا" پی پی ایل پسماندہ آبادیوں، کے لئے معیاری تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کے لئے مواقع پیدا کرنے کے عہد پر کاربند ہے۔ خصوصاً پیشہ وارانہ سطح پر نوجوانوں کے لئے تاکہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا معیار زندگی بلند کرنے کے قابل ہو سکیں "۔

نسٹ کا قیام 1991 میں ایک نمایاں تحقیقی یونی ورسٹی کی حیثیت سے عمل میں آیا جو سائنس اور سماجی سائنسز دونوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اورپی ایچ ڈی تک تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

2014 میں قائم ہونے والی حبیب یونی ورسٹی، ایک غیر۔منافع بخش ادارہ ہے جو عقلی شعور کی حوصلہ افزائی کرنے والے بین المضامین نصاب کے ذریعے باشعور اور بلند حوصلہ گریجویٹس پیدا کرنے کے لئے لبر ل آرٹس اور سائنسز میں انڈر۔گریجویٹ پروگرام منعقد کرتاہے۔