کاروباری کمیونیکیشنز

کاروباری کمیونیکیشنز

جائزہ

تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمگیریت اور کاروبار کے لیے انتہائی مسابقتی ماحول میں، جسےتیزی سے بدلتے ہوئے رحجانات اور ضروریات نےمزید جلا دی ہے، پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ (پی پی ایل) بروقت، مسلسل اور موئثر داخلی و بیرونی رابطوں کے ذریعے اپنے مقام کو صفِ اول کی تیل وگیس کی تلاش و پیداوار کی کمپنی کی حیثیت سے برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

عملی صورت میں یہ عملے اورشراکت داروں کے ساتھ کمپنی کے آپریشنز ، کاروباری منصوبوں، کارکردگی اور سنگِ میل کے حوالے سے شفاف معلومات کی فراہمی ، خیر سگالی کے فروغ اور ملکیت کے احساس کو بہتر بنانے کے لئےتعلقات استوار کرنے پر مرکوز ہے ۔

اس لیےکارپوریٹ کمیونیکیشنز پی پی ایل میں تمام موضوعاتی دائرہء کار کا احاطہ کرتا ہےاور مرکزی اور معاونی شعبوں سے معلومات اکٹھی کرکے اسکی موزوں انداز میں تیاری و اشاعت کرتا ہے تاکہ مختلف بیرونی وداخلی شرکت داروں تک اسے موئثر انداز میں پہنچایا جاسکے ۔