پی پی ایل کی کوٹری بلاک ،سندھ سے ہائیڈرو کاربن کی دریافت 

پی پی ایل کی کوٹری بلاک ،سندھ سے ہائیڈرو کاربن کی دریافت 

کراچی،13 اگست2018 :پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ ، جوکوٹری بلاک(12-2468) کی مکمل ملکیت کے ساتھ آپریٹر ہے ، نے ضلع سجاول ،سند ھ میں واقع دریافتی کنوئیں یسرX-1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کردیا ہے

یسرX-1 کی کھدائی کا آغاز22 جون2018  کو ہوا جسے 10 جولائی 2018 کو2720 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچاےا گےا ۔ وائر لائن لوگز اورکھدائی کے نتائج سے ہائیڈرو کاربن کے حامل ممکنہ زون کی نشاندہی ہوئی،جن کی جانچ جاری ہے۔

 لوور گوروفارمیشن کی اپر سینڈ میں ابتدائی جانچ کے دوران 32/64 انچ چوک سائزپریومیہ3.2 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور یومیہ475 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے۔جس سےیسر X-1سے ہائیڈرو کاربن کی تجارتی مقدار کی تصدیق ہوئی۔

کنوئیں سے گیس کے بہاﺅ کی رفتار کا تعین کرنے کے لئے مختلف چوک سائزوں پر اس سے( گیس و کنڈنسیٹ) بہاﺅ حاصل کیا جارہا ہے۔ جبکہ کنوئیں سے پیداوار کے حصول کی اصل صلاحیت کا تعین جانچ کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔