عابد ستار

عابد ستار

ڈائریکٹر

 عابد ستار23 دسمبر2020کو بطورممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئے ۔

وہ بورڈ ہیومن ریسورس کمیٹی کے چیئرمین اور بورڈ نامزدگی اور انٹرپرائز رسک کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔

پاکستان میں اور پاکستان سے باہر کارپوریٹ،کنزیومر اور ریٹیل بینکنگ میں 35 سال سے زائد تجربے کے ساتھ ستار صاحب ایک تجربہ کار بینکر ہیں ۔ آج کل وہ عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹوکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل، وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) سے وابستہ رہے، سنگا پور میں قائم ہیڈ آف انٹر نیشنل بینکنگ ایشیا اور افریقہ ریجن اور ہیڈ ریٹیل اینڈ کنزیومر بینکنگ، کراچی کی حیثیت سے اہم ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے ۔ انہوں نے ایچ بی ایل میں ریٹیل بینک کے بعدکی نجکاری کے اندرتبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ۔

اس سے قبل وہ بحرین کے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں ناردرن گلف اور لیونٹ کے لیے بطور ریجنل ہیڈ کنزیو مر بینکنگ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی ہے اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے اکنامکس اینڈ پولیٹکس آف ڈیویلپمنٹ میں ایم فل کیا ہے ۔

ستار صاحب کے پاس موَثر ٹیموں کو تیار کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ہنر مندوں کی بھرتی کرنے اورمختلف کاروبارکی تو سیع اور ترقی کرتے ہوئے اس میں معیار کی تعمیل کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔

وہ شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک صاحب زادی ہیں ۔ وہ گالف اور سیاحت کے شوقین ہیں اور حالاتِ حاضرہ اور تاریخ میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں ۔

دفتر کا پتہ