آفتاب احمد

آفتاب احمد

ڈائریکٹر

آفتاب احمد23 دسمبر2020کو بطورممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئے ۔ وہ بورڈ آڈٹ ، ہیومن ریسورس اور اسٹریٹیجی اور فنانس کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔ وہ پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی ڈائریکٹر ہیں۔

آفتاب احمد ایک تجربہ کارپیشہ ور ہیں اور تیل اور گیس کے شعبے اور ایوی ایشن کی صنعت کے لیے مالیات اور اکاءونٹس، حکمتِ عملی سے متعلق منصوبہ بندی، منصوبے کے انتظام اور بجٹ اور انتظامی رپورٹنگ میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

وہ چارٹرڈ اکاءونٹنٹ ہیں اور انہوں نے مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کے ساتھ ساتھ ریاضی اور اکنامکس میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی ہے ۔

حالیہ طور پر احمد شراکت دار کی حیثیت سے نوید ظفر اشفاق جعفری اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاءونٹنٹس،اسلام آباد سے وابستہ ہیں ۔

ان کے پاس آپریٹڈاور نان - آپریٹنگ ماحول، جوائنٹ وینچراکاءونٹنگ، کنسیشن بجٹنگ، ٹیکس لگانے،اورملکی بجٹ کی تیاری اور انشورنس اور نظم و نسق میں مینجمنٹ رپورٹنگ اور کنسیشن اکاءونٹنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔

احمد صاحب نے آکسیڈینٹل آف پاکستان اِنک جو اب اورینٹ پٹرولیم اینڈ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ہے، میں پیشہ ور افراد کی چھوٹی اور بڑی ٹیموں کا انتظام کیا ہے ۔

دفتر کا پتہ