امتیاز احمد حسین لالی والا

امتیاز احمد حسین لالی والا

ڈائریکٹر

امتیاز احمد حسین لالی والا23 دسمبر2020کو بطورممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئے ۔ وہ بورڈ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین اور بورڈ حکمت عملی اور فنانس اور انٹرپرائز رسک کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔

وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاءونٹنٹس آف پاکستان(آئی سی اے پی)کے فیلو ممبر کے ساتھ ساتھ اونٹاریو ،کینیڈا کے چارٹرڈ پروفیشنل اکاءونٹنٹس کے ایک رکن بھی ہیں ، امتیاز احمد ملک میں اور ملک سے باہرمعروف چارٹرڈ اکاءونٹنسی فرمز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے تقریباً چاردہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

وہ تقریباً28 برسوں تک فرگوسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاءونٹنٹس سے وابستہ رہے اوراہم عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں اخلاقیات اور بزنس کنڈکٹ لیڈر اور شراکت برائے آزادی اور یقین دہانی اور بزنس ایڈوائزری کی خدمات شامل ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے1976 سے 1986 کے درمیان بطور سینیئر منیجر آڈٹ اور ایشورنس،روبی اسٹین اینڈویگنرچارٹرڈ اکاءونٹنٹس، مانٹریال، کینیڈاکے لیے کام کیا ۔

اس سے قبل انہوں نے1974 اور1976 میں بالترتیب بیچلر آف کامرس کی ڈگری، جامعہ کراچی اورکونکورڈیا یونیورسٹی، مانٹریال، کینیڈا سے حاصل کی ۔ انہوں نے مِک گِل یونیورسٹی، کینیڈا سے پبلک اکاءونٹنسی میں ڈپلوما بھی حاصل کیا ۔

آج کل وہ سینوفی ایونٹسِ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں بطورآزاد ڈائریکٹرخدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ کِڈنی سینٹر کے ساتھ ساتھ آڈٹ نگرانی بورڈکے بھی رکن ہیں ۔

دفتر کا پتہ