معین رضاخان

معین رضاخان

چیف ایگزیکٹو آفیسر

معین رضا خان23اگست2021سے بحیثیت چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آس سے قبل وہ  ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(ایکسپلوریشن اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ)کا کردار ادا کرنے کے علاوہ7 جنوری2019 پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹراور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے اضافی چارج سنبھالے ہوئے تھے۔

وہ بورڈ ہیومن ریسورس اور اسٹریٹیجی اور فنانس کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ساتھ خان صاحب کی وابستگی اپریل1983 سے ہے جب انہوں نے جونیئر جیولوجِسٹ کی حیثیت سے کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ یونیورسٹی آف ٹلسا، امریکہ میں جیو سائنسز میں ماسٹرز کے لیے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کی انتہائی مسابقتی میرٹ پر مبنی غیر ملکی اسکالر شِپ کے لیے منتخب ہوئے تھے ۔ 1985 میں وطن واپس آنے پر انہیں ماہرِ ارضیات مقرر کیا گیا تھا ۔

تقریباً ایک دہائی کے بعد ، خان صاحب نے کمپنی کواس وقت خیر باد کہہ دیا جب وہ ڈپٹی چیف جیولوجِسٹ تھے اور2004 میں سینیئر منیجر ایکسپلوریشن کی حیثیت سے نئے منصوبوں اور بین الاقوامی ریسرچ کے مجموعی چارج کے ساتھ دوبارہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی ۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)سے دوری کے وقت، خان صاحب نے یونین ٹیکساس پاکستان (بعد میں برٹش پٹرولیم اور اب یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ)، لاسمو آئل پاکستان،لاسمو پی ایل سی، لندن اور اینی پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ کام کیا،اور پاکستان ، بنگلہ دیش،جزیرہ نما عرب ، انڈونیشیا، آئر لینڈ اور بحیرہء شمالی میں آپریٹ کرنے والی بین الاقوامی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل کیا ۔

معین رضاخان نے2009 میں جنرل منیجر ایکسپلوریشن کا عہدہ سنبھالا ۔ ان کے دور میں کمپنی کے ایکسپلوریشن پورٹ فولیو اور سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کم از کم دو درجن دریافتیں ہوئی ہیں ۔

معین رضاخان کو یکم فروری2012 کوایکسپلوریشن، ٹیکنیکل اور کارپوریٹ سروسزنیزانسانی وسائل کی مجموعی ذمہ داری کے ساتھ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(آپریشنز) مقرر کیا گیا ۔

مارچ2013 اور مئی2015 کے دوران خان صاحب نے ریسرچ، پیداوار،ٹیکنیکل سروسزاور منصوبوں کی نگرانی کی ذمہ داری کے ساتھ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر;47; چیف کو آرڈینیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داری قبول کی ۔

2016 میں انہیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(ایکسپلوریشن اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ) کے طور پرمقرر کیا گیا ۔

معین رضاخان متعدد ملکی و غیر ملکی تربیتی ورکشاپس میں شریک ہو چکے ہیں ، جن میں 2008 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ میں ;39; حکمتِ عملی اور تنظیم;39; کے بارے میں ایک زبردست ایگزیکٹیو ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی شامل ہے ۔

انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں جیوسائنسزاور ای اینڈ پی انڈسٹری کے مختلف دیگر شعبوں سے متعلق40 سے زائد تکنیکی مقالے بھی پیش اورشاءع کیے ہیں نیز اس کے ساتھ ہی انہوں نے;39; پٹرولیم جیالوجی آف پاکستان;39; کے موضوع پر پہلی بالکھے جانے والی کتاب کوبطور مشترکہ مصنف تحریر کیاہے ۔

معین رضاخان ،کمپنی کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنیز ، پی پی ایل ایشیا ای اینڈ پی بی;46; وی اینڈ پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں ۔

وہ پٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وائس چیئر مین ہیں اور انہوں نے مختصر مدت کے لیے اس کے بلا معاوضہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرکی حیثیت سے بھی کام کیا ۔

انہوں نے2010 سے2013 کے درمیان ، ممتاز امریکن ایسوسی ایشن آف پٹرولیم جیو لو جسِٹ سے وابستہ،پاکستان ایسوسی ایشن آف پٹرولیم جیو سائنٹسٹس(پی اے پی جی)کے چیئر مین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور 2012 میں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کے چیئر مین کی حیثیت سے اس کا انعقاد کیا ۔

دفتر کا پتہ