شہاب رضوی

شہاب رضوی

چیئر مین

 

وہ بورڈ ہیومن ریسورس ، بورڈ اسٹراٹیجی اینڈ فنانس اینڈ بورڈ پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔ وہ بورڈ ہیومن ریسورس ، بورڈ اسٹراٹیجی اینڈ فنانس اینڈ بورڈ پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔

شہاب رضوی23 دسمبر2020کو بطور بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئے تھے ۔ وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین بھی ہیں ۔

تقریباً چاردہائیوں پر محیط متنو ّع تجربے کے ساتھ ایک تجربہ کار پیشہ ور،خصوصی طور پر ہیلتھ کیئر کے حوالے سے کاروباری قیادت میں شہاب رضوی2008 سے2018 کے درمیان نوارٹس فارما (پاکستان ) لمیٹڈ میں بطورکنٹری پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹوپاکستان اور افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس سے قبل، وہ2004 اور2008 کے درمیان نوارٹس کنزیومرہیلتھ میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے بزنس یونٹ ہیڈاور2001 سے2004 کے دوران نوارٹس فارما(پاکستان) لمیٹڈ میں ڈیویژنل;47; سیکٹرہیڈ رہ چکے ہیں ۔

انہوں نے1999 سے2001 کے دوران ملائیشیا میں شیل گیس (ایل پی جی)جواب برشین ایل پی جی (پاکستان) لمیٹڈہے کے ساتھ ریجنل اینڈ مارکیٹنگ;47; کمرشل منیجر کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ انہوں نے یونی لیور، پیپسیکو اور پیکجزلمیٹڈ کے ساتھ سیلز، مارکیٹنگ اور منیجمنٹ کے حوالے سے بھی مختلف امور انجام دئیے ہیں ۔

رضوی صاحب ملک میں نمایاں بزنس فورَمز کی رہنمائی کر چکے ہیں ۔ 2017 میں وہ سوئس بزنس کونسل آف پاکستان کے صدر، 2016 میں اووَر سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) کے چیئر مین اور2014 میں چیئر مین فارما بیورو(او آئی سی سی آئی)رہے ۔ وہ2017 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پینل آف ایکسپرٹس ، لسٹنگ کمیٹی کے رکن بھی رہے ۔

انہوں نے جامعہ کراچی سے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔

دفتر کا پتہ