معین رضا خان

معین رضا خان

چیف ایگزیکٹوآفیسر

معین رضاخان23اگست2021سے پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر(ایکسپلوریشن/بزنس ڈیویلپمنٹ ) کے ساتھ ساتھ 7 جنوری 2019 سےپی پی ایل کے مینیجنگ ڈائیریکٹر اور چیف ایگزیکٹوآفیسر کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔

معین رضاخان اپریل 1983 سے پی پی ایل سے وابسطہ ہیں جب انہوں نے ایک جونئیر جیولوجسٹ کی حیثیت سے کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور  پی پی ایل کی انتہائی مسابقانہ اور میرٹ کی بنیاد پردی جانے والی ا سکالر شپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی آف تلسا، امریکہ سے جیو سائنسز میں ماسٹرزکرنے کے لئے منتخب ہوئے۔ 1985 میں واپسی پرانہیں جیولوجسٹ کا عہدہ ملا۔

تقریباً ایک دہائی کے بعد، معین رضا کمپنی چھوڑ گئے جس وقت وہ ڈپٹی چیف جیولوجسٹ تھے۔ وہ 2004 میں سینئیر مینیجر ایکسپلوریشن کی حیثیت سے نئے کاروباری وینچرز اور بین الاقوامی دریافتی سرگرمیوں کے لئے مکمل اختیارات کے ساتھ پھر کمپنی کا حصہ بنے۔

اِس عرصے میں جب وہ پی پی ایل سے دُور تھے، معین رضا خان نے یونین ٹیکساز پاکستان، لاسمو آئل پاکستان، لاسمو پی ایل سی، لندن اور ای این آئی پاکستان لمیٹڈمیںکام کےا اور پاکستان، بنگلادیش، عربین پینن سولا، انڈونیشیا، آئرلینڈ اور نارتھ سی میںمصروف ِ عمل بین الاقوامی دریافتی و پیداواری کمپنیوں میں تجربہ حاصل کیا۔

2009 میںمعین رضا خان جنرل مینیجر ایکسپلوریشن بن گئے ۔ ان کے دور میں کمپنی کی دریافتی سرگرمیوں میں خاصی تیزی آئی۔جس کے نتیجے میں اب تک دو درجن سے زائد دریافتیں ہو چکی ہیں۔

یکم فروری 2012 کو معین رضاخان کوایکسپلوریشن، ٹیکنیکل و کارپوریٹ سروسز اور ہیومن ریسورسز کی تمام تر ذمہ داریوں کے ساتھ ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر مقرر کر دیا گیا۔

مارچ2013 سے مئی 2015 کے دوران معین رضا خان نے ایکسپلوریشن، پروڈکشن، ٹیکنیکل سروسز اور پروجیکٹس کی مکمل ذمہ دایوں کے ساتھ ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر/چیف کوآرڈینیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

بعد ازاں ، عہدے میں تبدیلی کے ساتھ وہ 2016 میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر(ایکسپلوریشن/بزنس ڈیویلپمنٹ ) بن گئے۔