جائزہ

جائزہ

پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل)تیل وگیس کی تلاش ودریافت کے ایک سرگرم پروگرام پر عمل پیرا ہے ہے جو پیداوار کو بڑھانے اورگھٹتے ∕تخفیف ہوتے ہوئے ذخائر کی نئے ذخائر سے تجدید کے لئے کوشاں ہے۔ کمپنی نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے اور خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے بہترین اجتماعی کوششوں اور مقامی و بین الاقوامی دریافتی و پیداواری (ای اینڈ پی) کمپنیوں کے ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی تعاون کے ذریعے جدید و ہم جہتی ٹیکنالوجی کے حصول اور انسانی وسائل کی استعداد کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

Image
دریافتی سرگرمیاں

اکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) تیل و گیس کی دریافت کے ایک سرگرم پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ جوپیداوار کو بڑھانے اور تخفیف پزیر ذخائر کی نئے ذخائر سے تجدید کے لئے کوشاں ہے۔کمپنی نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے اور خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے بہترین اجتماعی کوششوں اور مقامی و بین الاقوامی دریافتی و پیداواری(ای اینڈ پی) کمپنیوں کے ساتھ حکمتِ عملی پرمبنی تعاون کے ذریعے جدید و ہم جہتی ٹیکنالوجی کے حصول اور انسانی وسائل کی استعداد کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
ایکسپلوریش و بزنس ڈیویلپمنٹ (ای اینڈ بی ڈی)ڈائریکٹوریٹ تین اثاثوں پر مشتمل ہے؛ جنوبی، شمالی ور سرحدی اثاثے(سرحدی اثاثوں میں عراق میں موجود بلا ک بھی شامل ہے)اور پاکستان میں پارٹنر آپریٹڈ آف شور بلاکس کے ساتھ ساتھ یمن میں آن شور پارٹنر آپریٹڈ بلاک پر بھی نظر رکھتا ہے۔ ساتھ ہی، نیو وینچر، بین الاقوامی اورغیرروائیتی(این وی آئی یو) اور سب سرفیس ٹیکنالوجیز اور سپورٹ سروس(ایس ٹی ایس ایس) شعبہ جات بھی ای اینڈ بی ڈی ڈائریکٹوریٹ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
اس وقت پی پی ایل اور اس کے ماتحت اداروں کے پاس تیل وگیس کی دریافت و پیداوار کے لئے48 اثاثے ہیں جس میں 28 کو کمپنی خود آپریٹ کرتی ہے، جن میں عراق میں ایک بلاک بھی شامل ہے جبکہ 20 بلاکس، جن میں پاکستان میں تین آف شور اور یمن میں دو آن شورلیز شامل ہیں، میں پی پی ایل شراکت دار ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں میں، پی پی ایل نے آپریٹڈ بلاکس میں 16 دریافتیں کی ہیں۔چھ دریافتیں گمبٹ ساؤتھ بلاک میں (حاتم X-1،ہادی X-1A، ظافرX-1، کبیرX-1،بدیلX-1، ہدف X-1)، ہالہ بلاک میں دو(بشرX-1 ST اور فضلX-1)کے علاو ہر بلا ک میں ایک دریافت،ڈھوک سلطان بلاک (ڈھوک سلطانX-1)، حب بلاک میں (حبX-1)، شاہ بندر بلا ک(بیناریX-1)، کرسال بلاک (تلہ گنگ X-1)، آدہی ایم ایل(آدہی ساؤتھ X-1) اور مرگند بلاک میں (مورگندھ X-1) شامل ہیں۔
 حالیہ ترن دریافت مورگندھ X-1کنوئیں سے سب سے پہلی دریافت سے سطح مرتفع قلات کے زیلی بیسن میں دریافتوں کے لئے راستے کھول دیئے ہیں۔ اس دریافت کے خطے میں دریافتو ں کے مستقبل پر دوراس نتائج مرتب ہوں گے۔