جائزہ

جائزہ

پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) مقامی وسائل سے توانائی کے مستقل اور محفوظ حصول کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور صنعت کے بہترین قواعد اپنانے کی کوشش کرتی ہے۔کمپنی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کام کے دوران تحفظ اور عملے کے تمام اراکین اور ٹھیکیداروں کی صحت، حاصل ہونے والے نتائج کے معیار کو برقرار رکھنا اور آپریشنز کے ماحولیاتی اثرات کو محدود کرنا کام میں بہتری لانے کےساتھ ساتھ کارپوریٹ ذمہ داری کو بھی فروغ دیتا ہے۔

Image
Process safety management is instrumental in pre-empting accidents and spill risks during oil and gas operations

معیار، صحت، تحفظ اور ماحول (کیو ایچ ایس ای) کے شعبے کے قیام کا مقصد تکنیکی اور انتظامی آپریشنز ، کام اور اثاثوں کی کارکردگی کے معیار کی ضمانت اور کنٹرول کے لیے مربوط مدد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت، تحفظ اور ماحولیاتی بقاکے اعلیٰ ترین معیارات کی پیروی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کیو ایچ ایس ای قواعد کے تسلسل کے ساتھ نفاذ کے لیے عملے کی استعداد میں اضافے خصوصاً ہنگامی حالت میں ردِعمل، اثاثہ جات کی بہتر کارکردگی اور کام کے دوران تحفظ کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر آگاہی سیشن منعقد کئے جاتے ہیں۔ مزید برآں، عملے، ٹھیکےداروں اور فیلڈز اور دفتری مقامات کا دورہ کرنے والے مہمانوں کو بھی حفاظت کےحوالے سے رہنما ہدایات دی جاتی ہیں۔ کیو ایچ ایس ای پر عمل درآمد کے طریقئہ کار اورمعاونات کی انتظامی و آپریشنل سرگرمیوں جیسے سیپ آڈٹ، مینجمنٹ اور کوالٹی ماڈیولز میں شمولیت کےذریعے واضح نتائج کے حصول کے لئے نگرانی کوموئثر بنایا جاتا ہے۔

ماحولیاتی بقا کے ضمن میں قومی ماحولیاتی معیارات کی پیروی کرتے ہوئے متعلقہ صوبائی ماحولیاتی تحفظ کے ادارے یعنی ای پی ایز کوخود نگرانی اور رپورٹنگ ٹول کے ذریعے باخبر رکھا جاتا ہے۔ نئے منصوبوں/ تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل اس کے ممکنہ ماحولیاتی اثرات کی شناخت کےلئے ابتدائی ماحولیاتی جائزہ اور ماحولیاتی اثرات کےتجزئے کی تحقیقات کروائی جاتیں ہیں۔

ان اقدامات کے نتیجے میں 13 فیلڈز ،شعبہ جات اور دیگر سہولیات آئی ایس او 14001 انوائرمینٹل مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) اور آئی ایس او 9001 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (کیو ایم ایس) سے تصدیق شدہ ہیں جبکہ 14 او ایچ ایس اے ایس 18001 اوکیوپیشنل ہیلتھ و سیفٹی اسیسمنٹ سیریز (او ایچ ایس اے ایس) کی حامل ہیں۔ ان اسناد کی مقررّہ میعاد کےدوران اور مسلسل تجدید کے لئےدئیےگئے احکامات پر پورا اترنےکی خاطر تمام مستندفیلڈز اور شعبے داخلی و بیرونی نگرانی وجانچ کےمراحل سے مستقل گزرتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں ضرورت پڑنے پر درستگی کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

مختلف تکنیکی شعبوں کے ملازمین آئی ایس او 9001 کیو ایم ایس، آئی ایس اور 14001 ای ایم ایس اور او ایچ ایس اے ایس 18001 کے راہنما آڈیٹرز ہیں جو نگرانی وجانچ میں مدد دیتے ہیں۔

کام کے دوران صحت، تحفظ اور ماحولیاتی بقاکو یقینی بنانے کے لیےکی جانے والی کوششوں کےنتیجے میں پی پی ایل کو 2012اور 2014 میں ایمپلائرز فیڈریشن برائے پاکستان کاپیشہ وارانہ تحفط،صحت وماحولیات کے بہترین اصولوں پر کاربند رہنے والے ادارے کا معروف ایوارڈبھی مل چکا ہے۔