جائزہ

جائزہ

انسانی وسائل(ایچ آر)شعبے کی بنیادی توجہ اہل اور موزوں عملے کی بھرتی، اُن کے پیشہ ورانہ اطمینان، کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع اور انہیں ملازمت پر برقرار رکھنے کے لیے پالیسیاں اور اقدامات کرنے پرمرکوز ہے۔ اس حوالے سے ایچ آر میرٹ کی بنیاد پر بھرتی، مسابقتی تنخواہوں و مراعات کے لئے مساوانہ پالیسیوں اور کاروباری ضروریات کے لحاظ سے مہارت میں اضافے کے پروگرام پر مبنی نظام تیارکرنے اوراسکا نفااذ کرنےکے لئےاقدامات کرتاہے تاکہ عملے کے علم و معلومات کو وسیع کیا جائے اور انہیں پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

Image
Coord. GME(South) Syed Muhammad Tauqeer receives the performance excellence award for his asset. PPL annually rewards outstanding individual and department-based performance

علاوہ ازیں، یہ حکمتِ عملی قابلیت میں اضافے اور اسکے بہتر انتظام پر بھی زور دیتی ہے جس میں حالیہ گریجویٹس نوجوان کے لیے دو سالہ دورانِ ملازمت تربیتی پروگرام کے ذریعے عملی تجربے کی فراہمی، نوجوان عملے کی تعلیمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں معروف غیر ملکی جامعات کے ذریعے اضافہ کرنا اور مختلف مقامی تعلیمی اداروں کے طلبا کو انٹرن شپ کے مواقع دے کرانہیں تیل وگیس کی دریافت وپیداوار کے شعبےسے آگاہی دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ایچ آر عملے اور انتظامیہ کے درمیان تعلقات استوار کرنے پر بھی توجہ دیتا ہے۔ ساتھ ہی اپنے کام اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے عملے کے اراکین کی رائے طلب کرتا ہے ۔ یہ بھی ایچ آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی آنے والی معلومات، پالیسیوں اور مزدوروں کے لیے قوانین سے ہم آہنگ رہے تاکہ کمپنی کے انسانی وسائل کو موئثر انداز میں منظم کرنے اور عملے کے اراکین کو مطمئن رکھنے، ترقی کے مواقع فراہم کرنے،کام کے حوالے سے انکے جوش و ولولے کو تحریک دینے اورانہیں کمپنی میں برقرار رکھنے کے لیے پالیسیوں میں بہتری لائی جا سکے۔