کریئر اور بھرتی

کریئر اور بھرتی

پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ(پی پی ایل) میں تقریباً2700کا عملہ ملک بھر میں کمپنی کی مختلف فیلڈز اوردفاتر میں تعینات ہے۔ ملک کی سب سے پرانی دریافتی و پیداواری کمپنوں میں سے ایک ہونے کی حیثیت سے، جسکی توجہ مستقل ترقی پر رہتی ہے، پی پی ایل اپنےتجربہ کاراور نئے آنے والے عملے کو لمبی مدت کے لئےآگے بڑھنے،کام کرنے کے لئے موزوں ماحول اور پیشہ وارانہ ترقی کے لئے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

Image
SME Umar Farooq then ME (South) makes a point during an in-house Exploration Conference.

اس ضمن میں پی پی ایل ان بہترین پیشہ ور افراد کی کمپنی میں شمولیت پر توجہ دیتی ہے جو ادارے کی حکمتِ عملی پر مبنی مقاصد کے حصول کے لئے مطلوبہ علم ومہارت رکھتے ہوں۔ کمپنی تمام عملے کوصنف، نسل،علاقائی و سماجی نسبت اور مذہب سےبالاتر ہو کر میرٹ اورموزونیت کی بنیاد پرآگے بڑھنے کے لئے منصفانہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

کمپنی نہ صرف باصلاحیت افراد کو شامل کرنے پر زور دیتی ہے بلکہ تربیت، مشاورت،ترغیب اور اجر/معاوضہ دینے کے منصفانہ نظام کے ذریعے ان کی مہارتوں میں مسلسل اضافے پر بھی یقین رکھتی ہے۔ پی پی ایل اپنے عملے کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے انفرادی ترقی کے پروگرام کی تیاری اور نفاذ پر بھی بھر پور توجہ دیتی ہے۔ ساتھ ہی عملے کو اپنی بنیادی تکنیکی و سماجی صلاحیتیں بہتر بنانے اور دریافتی و پیداواری شعبے میں ہونے والی نئی معلومات و تحقیق سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے بھی ترغیب دیتی ہے۔