نئے کاروباری اقدام

نئے کاروباری اقدام

تیل و گیس کی تلاش و پیداوار (ای اینڈ پی) کے شعبے میں ذخائر کی کمی، قواعد و ضوابط میں بہتری، وسیع معاشی عوامل اور تیل کی تغیر پذیر قیمتوں کی وجہ سے گذشتہ چند سالوں میں مقابلہ بہت سخت ہو چکا ہے۔ ان چیلنجز سے موئثر انداز میں نمٹنے اور بدستور ترقی پانے کے لیے پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈمیں قابل ماہرین کی ایک بزنس ڈیولپمنٹ ٹیم حِکمت عمل پر مبنی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کرتے ہوئےتیل وگیس کے ذخا ئر حاصل کرنے اور کاروباری رسدی زنجیر (value chain) میں ایسے ہی دستیاب مواقع کا جائزہ لینے میں انتظامیہ کی مدد کرتی ہے۔

Image
نئے کاروباری اقدام

ان نئے منصوبوں کی توجہ تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار کے اثاثوں کی شناخت، جائزے اور حصول کے ذریعےکمپنی کے ایکسپلوریشن پروگرام کو بہتر بنانے اور دیگر ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داریوں کے ذریعےممکنہ مواقع میں اضافہ کرنے اور کاروباری رسک / خطرات کو کم کرنے پر مرکوزہیں۔

تیل، گیس اور دیگر معدنیات کی کان کنی کے لیے نئے منصوبوں کے ذریعے ترقی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جاتاہے۔ اسی طرح خصوصی منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈیز کے ذریعے ممکنہ کاروباری توسیع کے لیے امکانات کا جائزہ لیا جاتاہے۔