خبریں اور واقعات

خبریں اور واقعات

  خبریں اور واقعات

PPL donation for Flood Relief 2022

کراچی، 22 اگست 2022:  ایک سر فہرست قومی دریافتی و پیداواری کمپنی کی حیثیت سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ملک میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال میں بلوچستان کی آفت ذدہ متاثرہ مقامی آبادیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر قدم بڑھا دیا ہے۔

Pic- Scholarships - UET Lahore

لاہور، 22 جون 2022ء: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور (یو ای ٹی-ایل) کے ساتھ مل کر یو ای ٹی ایل کو پی پی ایل کی اعلیٰ پیشہ وارانہ وظائف  (ایچ پی ای) اسکیم  کے تحت فنڈز  کی براہ راست تقسیم کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنے اورتین دیگر  یونیورسٹیوں کے لئے مرکز کے طور پرمقرر کیا ہے۔

Ambulance for Jamshoro

کوٹری،26 اپریل،2022: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے متنوع کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت تعلقہ تھانہ بولا خان،     ضلع جامشورو، سندھ میں قائم بنیادی صحت کے مراکز(بی ایچ یوز)کے لئے 10 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ ٹویوٹا 
ہائی لکس ایمبولینسیں فراہم کیں۔

ppl-bags-top-corporate-philanthropy-award

اسلام آباد، 16نومبر 2021: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ  (پی پی ایل)  نے ایک بار پھر    2019-20کے دوران  عطیات کے حجم کے لحاظ سے سب سےزیاد ہ کاروباری عطیات دینے والے ادارے کی حیثیت سے کاروباری فیاضی کا ایوارڈوصول کیا ہے۔ پاکستان سینٹر برائے فلانتھراپی  (پی سی پی) نے اپنے تحقیق پر مبنی سالانہ فیاضی سروے کی بنیاد پرجیتنے والوں کا فیصلہ کیا۔  کمپنی نے  بڑے قومی ادارے کے  زمرے میں مسلسل16 ویں  سال سرفہرست کمپنیوں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی  ہے۔

PPL's Vaccination Drive

کراچی، 2  نومبر2021: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت اچھی شہرت کی حامل تین غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)کے اشتراک سے ملک گیر سطح پر کوویڈ 19- ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم پی پی ایل کی کاروباری فیلڈ ز کے گردونواح میں رہائش پذیر آبادیوں کے لئے شروع کی گئی اپنی کوششوں کو تقویت فراہم کرے گی۔  ان مہمات کے ذریعے 17 اضلاع میں 150,000 افرادکو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی، 26 اکتوبر2021ء: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا 70واں سالانہ اجلاسِ عام 25 اکتوبر کو آن لائن منعقد ہوا۔ اراکین نے آڈیٹر کی رپورٹ کے ساتھ 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے مالی گوشواروں کی منظوری دی۔  پی پی ایل نے 52.4 ارب روپے کا منافع بعد از ٹیکس درج کرایا جو کہ کمپنی  کی تاریخ کادوسرا سب سے زیادہ  منافع ہے ۔ساتھ ہی عمومی شئیرز پر 20 فیصد  اور  تبدیل پزیر  ترجیحی  شیئرزپر 15 فیصد کےحتمی منافع منقسمہ کی منظوری بھی دی گئی۔

4 year education scholarship

بلوچستان کے ہونہار مگر پسماندہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے ضلع ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے اُن طالبعلموں کے لئے4 سالہ تعلیمی منصوبے کے تحت وظائف کا اعلان کیا ہے۔ جو ملک کے کسی بھی گوشے  میں حکومت ِپاکستان کے قائم کردہ کیڈٹ/ملٹری /ریزیڈینشل اسکولوں اور کالجز میں جماعت نہم میں داخلہ حاصل کرچکے ہوں۔

higher education scholarship

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنی آپریشنل فیلڈز کے گردو نواح میں تعلیم کو  فروغ دینے کے لئے ملک میں پی پی ایل کے پیداواری اضلاع کے ان طالبعلموں کے لئے اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کرتا ہے جو ملک بھر میں کہیں بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں  میں پروفیشنل بیچلر/ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لے چکے ہوں۔

 ADNOC بلاک بولی راؤنڈ 2 کا خلاصہ آف شور بلاک 5 کی تقریب

کراچی ،31 اگست 2021 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی قیادت میں کنسورشیم نے ابوظہبی میں ہونے والی بولیوں کے دوسرے مسابقتی مرحلے میں آف شور بلاک5 حاصل کرلیا ہے۔یہ آف شوربلاک 6223 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اورابوظہبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق   میں واقع ہے۔ پی پی ایل، جو دریافتی مرحلے میں آپریٹر ہے،کے علاوہ یہ کنسورشیم تین بڑی پاکستانی ای اینڈپی کمپنیوں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ  (او جی ڈی سی ایل)، ماری پیٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)پر مشتمل ہے۔کراچی ،31 اگست 2021 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی قیادت میں کنسورشیم نے ابوظہبی میں ہونے والی بولیوں کے دوسرے مسابقتی مرحلے میں آف شور بلاک5 حاصل کرلیا ہے۔یہ آف شوربلاک 6223 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اورابوظہبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق   میں واقع ہے۔ پی پی ایل، جو دریافتی مرحلے میں آپریٹر ہے،کے علاوہ یہ کنسورشیم تین بڑی پاکستانی ای اینڈپی کمپنیوں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ  (او جی ڈی سی ایل)، ماری پیٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)پر مشتمل ہے۔

PPL-MMU Vaccination

کراچی،16اگست2021 : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے حال ہی میں سندھ کے سانگھڑ، کشمور اور قمبر اضلاع میں واقع کمپنی کی گمبٹ ساؤتھ، کندھ کوٹ، مزرانی فیلڈز کے ساتھ ساتھ ضلع اٹک میں ڈھوک سلطان اور پنجاب کی تحصیل گوجر خان میں موجود آدہی فیلڈ کے گردو نواح میں بسنے والی مقامی آبادیوں کے  لئے   کووڈ ۔19    کی ویکسینیشن کی مہم کا حال ہی میں آغاز کیا۔مزید یہ کہ ضلع ڈیرہ بگٹی، سوئی میں ویکسینیشن مہم پہلے سے ہی جاری ہے۔