خبریں اور واقعات

خبریں اور واقعات

  خبریں اور واقعات

   پی پی ایل ہیڈ آفس، کراچی میں عملے کے ایک رُکن کو CanSinoBio  ویکسین لگائی جارہی ہے۔

کراچی،8 جون2021  : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،جنوبی کے تعاون سے ہیڈ آفس، کراچی میں ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد اور کمپنی کے ٹھیکیداروں کے عملے کی ویکسینیشن کی مہم کا آغاز کیا۔ایم ڈی و سی ای او معین رضا خان نے 7 جون کو کر اچی میں ویکیسنیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کی جانب سے ڈیرہ بگٹی، بلوچستان میں منعقد کئے جانے والے آئی کیمپ میں موتیئے کی سرجری کی جارہی ہے۔

کراچی ،4  فروری2021  :پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے کمپنی کی شناخت سوئی گیس فیلڈ کے اطراف مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے معاونت سے سوئی، ڈیرہ بگٹی،بلوچستان میں دو مفت آئی کیمپس منعقد کئے۔سرجیکل آئی کیمپ کمپنی کے کاروباری سماجی زمہ داری پروگرام کے سالانہ سلسلوں میں شامل ہے۔

4 year education scholarship

بلوچستان کے ہونہار مگر پسماندہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے ضلع ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے اُن طالبعلموں کے لئے4 سالہ تعلیمی منصوبے کے تحت وظائف کا اعلان کیا ہے۔ جو ملک کے کسی بھی گوشے  میں حکومت ِپاکستان کے قائم کردہ کیڈٹ/ملٹری /ریزیڈینشل اسکولوں اور کالجز میں جماعت نہم میں داخلہ حاصل کرچکے ہوں۔

higher education scholarship

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنی آپریشنل فیلڈز کے گردو نواح میں تعلیم کو  فروغ دینے کے لئے ملک میں پی پی ایل کے پیداواری اضلاع کے ان طالبعلموں کے لئے اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کرتا ہے جو ملک بھر میں کہیں بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں  میں پروفیشنل بیچلر/ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لے چکے ہوں۔

A financial analyst speaks during Annual General Meeting 2020 in Karachi

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا 70واں سالانہ اجلاسِ عام 25 اکتوبر کو آن لائن منعقد ہوا۔ اراکین نے آڈیٹر کی رپورٹ کے ساتھ 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے مالی گوشواروں کی منظوری دی۔  پی پی ایل نے 52.4 ارب روپے کا منافع بعد از ٹیکس درج کرایا جو کہ کمپنی  کی تاریخ کادوسرا سب سے زیادہ  منافع ہے

  (بائیں سے دوسرے) ایم ڈی و سی ای او معین رضا خان(بائیں سے تیسرے)ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر سیدادیب الحسن رضوی کو لیتھو کلاسٹ مشینوں کی خریداری کے لئے         عطیات کا چیک پیش کرتے ہوئے۔

کراچی، 7 2فروری، 2020: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت پسماندہ آبادیوں کو صحت کی معیار ی سہولیات کی فراہمی کے لئے سندھ انسٹیٹوٹ برائے یورولوجی اور ٹرانسپلانٹ(ایس آئی یو ٹی) کو 10 ملین روپے اوردی کڈنی سینٹر(ٹی کے سی) کو5 ملین روپے مالیت کے عطیات دیئے

پی پی ایل نے سرحدی ایکسپلوریشن میں سنگ میل حاصل کرلیا

کراچی ، 10 ستمبر ، 2020: ملک کے مشہور بیسنوں میں آسان اور بڑے ہائیڈرو کاربن کی کھوج میں کمی کی وجہ سے ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ہائیڈرو کاربن ریزرو اڈے میں اضافے کے لئے خطرے سے خیز خطے کے حامل سرحدی علاقوں میں جانے کا چیلینج اٹھایا ہے۔

پی پی ایل نے سندھ میں آئی کیمپس کا انعقاد کیا

کراچی ، 9 مارچ ، 2020: مقامی کمیونٹیز کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے حصول کے لئے ، حال ہی میں سندھ پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے آبائی علاقوں قمبر - شہدادکوٹ اور سانگھڑ ، سندھ میں مفت میں سرجیکل آئی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ مزرانی گیس فیلڈ ، گمبٹ جنوبیa اور ہالہ بلاکس۔

کراچی: 17 ستمبر 2020:  صفِ اوّل کی دریافتی و پیداواری کمپنی، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گزشتہ سات عشروں سے ملک میں توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمپنی ملک میں   گیس  کی پیداوار میں  20 فیصد سے زائدکا حصہ ڈالتی ہے۔ 

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کی جانب سے تعلقہ ہیڈکوارٹر، ضلع کشمور، سندھ میں منعقد ہونے والے تین روزہ آئی کیمپ میں ڈاکٹر ایک مقامی مریض کا معائنہ کرتے ہوئے

کراچی ،23جنوری2020  :پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے جاری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)پروگرام کے تحت 22جنوری کو 
کمپنی کی آپریٹڈکندھ کوٹ گیس فیلڈ کے نزدیک تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں  الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال(اے ایس ٹی ای ایچ) کی معاونت سے تین روزہ 
 آئی کیمپ مکمل ہوا۔