خبریں اور واقعات

خبریں اور واقعات

  خبریں اور واقعات


کراچی،2 ستمبر2020 : COVID-19کی عالمگیر وباء کے دوران، جب کاروباری کاروائیوں میں رکاوٹ کے باعث بہت سارے کاروبار متاثر ہوئے، پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے توانائی    کی  قومی ضرورت کو پوراکرنے کے لئے اپنی آپریٹڈفیلڈز سے پیداوار میں تقریباً صفر کمی کے ساتھ فراہمی کو یقینی بنا کرایک اہم سنگ ِ میل حاصل کیا۔ جسے وزارت اور صنعت کے شراکت داروں کی جانب سے   بہت زیادہ سراہا گیا۔دراصل، پی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزارت ِ توانائی کی جانب سے کمپنی کے امور کے لئے تعاون کی بدولت کمپنی کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔ 

  (بائیں) مینیجر آدہی فیلڈ شاہین پرویز اختر(بائیں سے تیسری) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، حرا رضوان کو بنیادی صحت کے مراکزکی بحالی کے لئے مقامی حکومت اور پی پی ایل      کے نمائندگان کی موجودگی میں چیک پیش کرتے ہوئے۔(دائیں سے دوسرے) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودھری ساجد محمود بھی اس موقع پر موجود ہیں 

کراچی، 7 فروری، 2020: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت سندھ اور پنجاب میں بالترتیب اپنی آپریٹڈ کندھ کوٹ اورآدہی فیلڈکے گردو نواح میں رہائش پذیر پسماندہ آبادیوں کو صحت کی معیار ی سہولیات کی فراہمی کے لئے 8.245 ملین روپے کی مالیت کے عطیات دیئے۔  

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کی جانب سے کمپنی کی آدہی فیلڈ، جو پنجاب میں واقع ہے، کے گردونواح میں مقیم مقامی آبادیوں کے لئے حال ہی میں منعقد کردہ مفت سرجیکل آئی کیمپس کے دوران موتیئے کی سرجری کی جاری ہے

کراچی،24 دسمبر2019   : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ نے حال ہی میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ساتھ مل کر اپنی آدہی فیلڈ، جو پنجاب میں واقع ہے،کے گردونواح میں مقیم مقامی آبادیوں کے لئے 17تا22  دسمبر کے درمیان چارمفت سرجیکل آئی کیمپس کا انعقاد کیا۔

کراچی،23 دسمبر2019   : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بحیثیت آپریٹر 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ، مرگند بلاک (2866-4 ) کے پہلے دریافتی کنوئیں مرگند X-1  سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بلاک ضلع قلات، صوبہء بلوچستا ن میں واقع ہے۔