غیر معمولی اجلاسِ عام کے اعلان کا نوٹس

غیر معمولی اجلاسِ عام کے اعلان کا نوٹس

بذریعہ ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنی کاغیر معمولی اجلاسِ عام میریٹ ہوٹل، کراچی میں ہفتہ،16 ستمبر2017 کو صبح 11:00 بجے مندرجہ ذیل امور کی انجام دہی کے لئے منعقد ہوگا: عمومی امور

1۔28فروری 2017 کو منعقد ہونے والے کمپنی کے 65 وےںسالانہ اجلاسِ عام کی رودادِ اجلاس کی تصدیق

2۔کمپنیزایکٹ، 2017 کی شق159 کے تحت کمپنی کے 10 ڈائیریکٹروں کا انتخاب کمپنی کے بورڈ آف ڈائیریکٹر ز نے ڈائیریکٹروں کی تعداد(10) مقرر کی گئی ہے سبکدوش ہونے والے ڈائیریکٹران مندرجہ ذیل ہیں : (1)جنا ب ابنِ حسن (4)جنا ب امتیا ز حسین زیدی (7)جنا ب محمد ساجد فا روقی (10) جنا ب سلمان اختر (2) جناب آفتاب نبی (5)جناب محمد جلال سکندر سلطان (8)جناب ندیم ممتاز قریشی (3)جناب آصف بیگ محمد (6) جناب سعید اللہ شاہ (9) جناب محمد اشرف اقبال بلوچ چیئر کی اجازت سے دیگر کاروباری امورپر کاروائی کمپنی کے شیئر ٹرانسفر بکس(شیئرز کی منتقلی کے کھاتے) 8 ستمبر،2017 سے16 ستمبر ،2017 (دونوں دن شامل ہیں) بند رہیں گیں اس دوران شیئرز کی منتقلی کے لئے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ حسب الحکم بورڈ شاہانہ احمدعلی کمپنی سیکریٹیری 24اگست2017 کراچی نوٹس 1۔ شیئر ٹرانسفر بکس کی کھاتہ بندی کمپنی کی شئیرز ٹرانسفر بکس8 ستمبر2017 سے16 ستمبر2017 (دونوں دن شامل ہیں) بند رہیں گیں۔ صرف وہ افراد جن کے نام ممبران کے رجسٹر پر7 ستمبر2017 کو موجود ہوں گے وہی اجلاس میں شرکت کرنے، رائے اور ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔ کوئی بھی ممبر جو اجلاس میں شرکت کرنے اور ووٹ دینے کا حقدار ہے وہ اپنی جگہ اجلاس میں شرکت کرنے،رائے اور ووٹ دینے کے لئے کسی دوسرے ممبر کا تقرر کر سکتا ہے۔ پراکسیزکمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں اجلاس کے وقت سے کم از کم48گھنٹے قبل موصول ہوجانی چاہئیں۔پراکسی فارم کمپنی کی ویب سائٹwww.ppl.com.pk پر اپ۔لوڈ کیا جا چکا ہے۔ 2۔ انتخاب میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی اہلیت کوئی بھی شخص جو ڈائیریکٹرز کے انتخاب میں حصہ لینے کا خواہشمندہو وہ کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق (3)159کے تحت مندرجہ بالا اجلاس عام سے کم از کم 14دن پہلے اپنی درخواست کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں درج ِ ذیل دستاویزات کے ہمراہ جمع کرائے گا: (i) منتخب ہوجانے کی صورت میں ،بحیثیت ڈائیریکٹر کام کرنے کا اجازت نامہ (ii) پبلک سیکٹر کمپنیز(کارپوریٹ گوورننس) قوانین2013 کی شق (4)3 کے تحت امیدوارکا بیک وقت پانچ یا اس سے زائد دیگر پبلک سیکٹر اور اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیز،ماسوائے ان کے ذیلی اداروں،سے بحیثیت ڈائیریکٹر وابسطہ نہ ہونے کا اقرار نامہ (iii) کمپنیزایکٹ2017 ، کمپنی کے میمورینڈم و آرٹیکل آف ایسوسی ایشن ، اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط اورپبلک سیکٹر کمپنیز(کارپوریٹ گوورننس) قوانین2013 کے تحت ڈائیریکٹر زکے فرائض و اختیارات سے واقفیت اور متعلقہ دفعات کا مطالعہ کرنے کااقرارنامہ (iv) رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ ہونے اور مجازعدالت کی جانب سے کسی بینکنگ کمپنی،ڈیویلپمنٹ مالیاتی ادارے یا غیر بینکنگ مالیاتی ادارے کے قرض کا نادہندہ قرار نہ دیئے جانے اور اپنے اور شریک حیات کا اسٹاک بروکریج کے کاروبارنہ کرنے اور کسی حوالے سے اس میں شریک نہ ہونے کااقرار نامہ

3۔ بورڈ میں آزاد ڈائیریکٹرز کی نمائندگی پبلک سیکٹر کمپنیز(کارپوریٹ گوورننس) قوانین مجریہ 2013 کی شق نمبر (2) 3کے تحت کمپنی اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں آزاد ڈائیریکٹر کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،جو تقاضا کرتا ہے کہ بورڈ کے ممبران میں سے ایک ۔تہائی آزاد ڈائیریکٹرزہوں۔

4۔ تبدیل پذیر ترجیحی حصص یافتگان کمپنی کے آرٹیکلزآف ایسوسی ایشن کی شق 3Vکے مطابق تبدیل پذیر ترجیحی شیئرزکے حامل افرادکوکسی صورت بھی ڈائیریکٹرز کے کسی بھی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔

5۔ سی ڈی سی اکاؤنٹ ہولڈرزکے لئے ہدایات سی ڈی سی اکاؤنٹ ہولڈرز کو سیکیورییٹیزوایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مرتب کردہ درج ذیل ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا: الف ۔اجلاس میں شرکت کے لئے: (i) انفرادی حیثیت سے اکاؤنٹ ہولڈرز یاذیلی اکاؤنٹ ہولڈرز اور ان کی رجسٹریشن کی تفصیلات سی ڈی سی قوانین کے مطابق اپ لوڈیڈ ہیں، انہیں اجلاس میں شرکت کے وقت اپنے اصل کمپیوٹرائز ڈ قومی شناختی کارڈز(CNIC)یا اصل پاسپورٹس پیش کرکے اپنی شناخت ثابت کرنا ہوگی۔ (ii) کارپوریٹ اداروں کی حیثیت سے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی قرارداد/ پاور آف اٹارنی مع نامزدکردہ اشخاص کے دستخط کے نمونے اجلاس کے وقت پیش کئے جائیں (اگر وہ پہلے پیش نہ کئے گئے ہوں)۔ ب ۔پراکسیزکے تقرر کے لئے: (i) انفرادی حیثیت میں اکاؤنٹ ہولڈرز یا ذیلی اکاؤنٹ ہولڈرز اور ان کی رجسٹریشن کی تفصیلات سی ڈی سی قوانین کے مطابق اپ لوڈیڈ ہیں،ان کے پراکسی فارمز اجلاس کے انعقاد سے کم از کم48 گھنٹے قبل کمپنی کے رجسٹرڈ آفس میں جمع کروائے جائیں۔ (ii) پراکسی فارم دو افراد کی جانب سے گواہی کے ہمراہ ہونے چاہئیں جن کے نام، پتے اور CNIC نمبر ز فارم پر درج ہوں۔ (iii) پراکسی فارمز کے ساتھ حقیقی مالک کےCNIC یاپاسپورٹ کی تصدیق شدہ نقول پیش کرناہوں گی۔ (iv) پراکسیز کو اجلاس کے وقت اپنا اصل CNIC یا اصل پاسپورٹ پیش کرنا ہوگا (v) کارپوریٹ اداروں کی صورت میں اجلاس کے وقت بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی قرارداد/ پاور آف اٹارنی کی تصدیق شدہ نقل جس پر اٹارنی کے دستخط موجود ہوں پیش کرنا ہوں گے(اگر پہلے پیش نہ کئے گئے ہوں)۔

6۔ پتے میں تبدیلی کی اطلاع حصص سرٹیفکیٹس کے حامل ممبران سے التماس ہے کہ وہ اپنے پتے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے متعلق کمپنی کے شیئر رجسٹرارزکو فوراً مطلع کریں۔سی ڈی سی کے حصص یافتگان/شراکت دار کھاتے کے حامل ممبران پتے میں تبدیلی سے متعلق سی ڈی سی یا متعلقہ شراکت دار/اسٹاک بروکر کو مطلع کریں۔

7۔ گذشتہ سالانہ اجلاسِ عام کے نکات 28 فروری2017 کے سالانہ اجلاسِ عام کی کاروائیوں کی نقول ممبران کو ان کی جانب سے درخواست دینے پر مفت دستیاب ہوں گی۔