حتمی منا فعِ منقسمہ 2017-2016اور کھاتہ بند ی کےاعلان کا نو ٹس

حتمی منا فعِ منقسمہ 2017-2016اور کھاتہ بند ی کےاعلان کا نو ٹس

پا کستا ن پیٹرو لئیم لمیٹڈکے ڈا ئر یکٹر زنےاپنے منعقد ہونے والے اجلاس بروز منگل،21مارچ، 2017میں30جون2017کوختم شدہ مالی سال کے لئےہرعمومی شیئرپر 3روپے( 30فیصد)کی شرح سے اورفی تبد یل پذیر ترجیحی شیئر پر 3روپے ( 30فیصد) کی شر ح سے نقد حتمی منا فعِ منقسمہ کی ادا ئیگی کا اعلان کیا ہے۔یہ حتمی منا فعِ منقسمہ ان ممبران کو ادا کر دیا جائےگاجن کے نام ممبران کے رجسٹر میں12مئی،2017کو کاروبارکےاختتام پر درج ہو نگے۔

کمپنی کی شیئر ٹرانسفربکس 15مئی،2017سے24مئی،2017(دونوں دن شامل ہیں)بند رہیں گی۔

1۔منافعِ منقسمہ پر ٹیکسوں کا اطلاق :

اضا فہ شدہ شرح ٹیکس

فا ئینا نس ایکٹ2016کےذریعے منا فعِ منقسمہ پرود ہولڈنگ ٹیکس کی اضا فہ شدہ شرحِ ٹیکس کا نفاذ کیا گیاہے۔

ٹیکس کی نئی شرح حسب ذیل ہے:

ا)فائلر(انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے )کےلئے12.5فیصد

ب) نا ن فائلر(انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے)کےلئے20فیصد

فائلر وہ ٹیکس دہندہ ہوتا ہے جس کا نام فیڈ رل بو ریونیو(ایف بی آر)کی وقتً فوقتاًجاری کردہ فعال ٹیکس دہندگان ( اے ٹی ایل)کی فہرست میں ظاہرہوتا ہےجبکہ نان فائلر شخص اس کےبر عکس ہوتا ہے۔ ایف بی آر نےاےٹی ایل اپنی ویب سائٹ پراپ لوڈ کی ہےجسے http://fbr.gov.pk سےحاصل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کھاتہ بندی کے پہلے دن اے ٹی ایل پر موجود ہرشیئر ہولڈر کی فا ئلر کی حیثیت چیک کرے گی اور اگر شیئر ہولڈرکانام اے ٹی ایل پر نہیں پایا گیاتو اس کے منا فعِ منقسمہ پر20فیصد ودہولڈنگ کی اضافی شرح کا اطلاق ہوگا۔فائلر کی صورت میں شیئر ہولڈرزپر12.5 فیصدکی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس لا گو ہوگا۔

سی ڈی سی اکاؤنٹس کے حامل کارپوریٹ شیئر ہولڈرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنےNTNسی ڈی سی کے پاس اپ۔ ڈیٹ کرالیں جبکہ وہ جن کے پاس شیئر سرٹیفیکیٹس ہیں ،اپنے NTN سرٹیفیکیٹ کی نقول کمپنی کے شیئر رجسٹرارز فیمکو ایسوسی ایٹس(پرائیویٹ)لمیٹڈ8-ایف بلمقا بل فاران ہوٹل،نرسری بلاک۔6پی ای سی ایچ ایس، شاہراہِ فیصل،کراچی کو کمپنی کے نام اور فولیو نمبر کے ساتھ جمع کروا دیں۔

جوائنٹ شیئر ہولڈرز کے لئے ٹیکس

ایف بی آر کی جا ری کردہ وضاحت کے مطابق وہ شیئر ہولڈرز جو مشترکہ کھاتوں /ناموں سے شیئرز رکھتے ہوں ان میں سے ہر ایک جوائنٹ شیئر ہولڈر کا فائلر یا نان فائلرکی حیثیت سے ان کی ملکیت کے تناسب سے علیحدہ علیحدہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔

تما م جوائنٹ شیئر ہولڈرز سے درخواست ہےکہ وہ حسبِ ذیل طریقے پر اپنی مشترکہ ملکیت کے تناسب تحر یری طور پرکمپنی کے شیئررجسٹرار کے پاس 12مئی 2017تک جمع کرادیں:

CDC Account Number

Name of Shareholders
(principle/joint holders)

Number or Percentage of Shares Held (Proportion)

CNIC Number

Signature

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اگر مشترکہ ملکیت کے تنا سب کی نشاندہی نہیں کی گئی یا اس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تو یہ مقصود لیا جائے گا کہ جوائنٹ شیئر ہولڈرز میں سےہر ایک کے پاس یکساں تعداد میں شیئرز ہیں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی بھی اسی کے مطابق ہو گی۔

ودہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے کے لئے ٹیکس کی چھو ٹ کے درست سر ٹیفیکیٹ

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی دفعہ150 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے کے لئے ٹیکس کی چھوٹ کا درست سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہے ۔وہ شیئر ہولڈرزجو انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کے دوسرے شیڈول کے حصہ چہارم کی شق 47Bٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں اور ایسا کرنے کے خواہشمند ہوں وہ کھاتہ بندی سے پہلے ٹیکس میں چھوٹ کادرست سرٹیفیکیٹ ہمارے شیئر رجسٹرارز کو جمع کرادیں ،بصورتِ دیگر منافعِ منقسمہ کی رقم سے لاگو شدہ شرح کے مطابق ٹیکس کی کٹوتی کر لی جائے گی۔

2۔منافعِ منقسمہ کے لئے بینک مینڈیٹ: 2۔منافعِ منقسمہ کے لئے بینک مینڈیٹ:

کمپنیز آرڈیننس 1984کی دفعہ 250کے تحت اگر کوئی شیئر ہولڈر چاہے توکمپنی کو اختیار دےسکتا/سکتی ہے کہ وہ آئندہ اس کا منافعِ منقسمہ براہِ راست اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتی ہے۔

وہ ممبران جو آئندہ اپنا نقد منا فعِ منقسمہ وارنٹس کی صورت میں حا صل کرنے کے بجائے براہِ راست اپنے بینک کے کھاتے میں جم ع کروانا چاہتے ہوں ت و ذیل میں ہاں بک س پ ر نشان لگا ئیں اور حسبِ ذیل معلومات اپنے دستخط کے ساتھ شیئر رجسٹرارز کو جمع کرادیں:

 

Folio Number:

 

Name of Shareholder:

 

Title of the Bank Account:

 

International Bank Account Number (IBAN):

 

Name of Bank:

 

Name of Bank Branch and Address:

 

Cellular Number of shareholder:

 

Landline number of shareholder:

 

CNIC/ NTN Number (Attach copy):

 

 

________________________________________
Signature of Member
(Signature must match specimen signature registered with the Company)

 

جن ممبران کے شیئرزسی ڈی سی میں ہیں وہ اپنے بینک مینڈیٹ کی تفصیلات متعلقہ شریک کے ساتھ سی ڈی سی میں اپ ڈیٹ کرائیں ۔

3۔پتے کی تبدیلی کی اطلاع:

وہ ممبران جن کے پاس شیئر سرٹیفیکیٹس ہیں سے التماس ہے کہ اپنے پتے میں کسی قسم کی تبدیلی سے متعلق معلومات اور اگر ضرورت ہو تو زکواۃکی عدم کٹوتی کے اعلامیہ کا فارم شیئر رجسٹرار کو جمع کرائیں ۔وہ شیئر ہولڈرز جن کے سی ڈی سی اکاؤنٹس ہیں، سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حالیہ پتے میں تبدیلی اور اگر ضرورت ہو تو زکواۃکی عدم کٹو تی کے اعلامیہ کا فارم متعلقہ شریک/شراکتی سی ڈی سی کو جمع کرادیں۔

4 ۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقول جمع کرانا:

جن ممبران نے گزشتہ تین منافعِ منقسمہ کے اعلان کے نوٹس کے باوجوداب تک کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) کی نقول جمع نہیں کرائی ہیں، کمپنی کو ایس ای سی پی کی اجازت سے ان کے وارنٹس کی ترسیل روکنے کی پابند ہے۔جن ممبران نے CNIC کی کاپیاں جمع نہیں کرائی ہیں ان کی فہرست کمپنی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

حسب الحکم بورڈ
شاہا نہ احمد علی
کمپنی سیکریٹری
رجسٹرڈ آفس
پی آئی ڈی سی ہا ؤس، ڈاکٹرضیا ء الدین احمد روڈ ، کراچی
بتاریخ22مارچ2017