پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ عبوری منافع منقسمہ 2020-2021 اور کھاتہ بندی کے اعلان کا نوٹس

پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ عبوری منافع منقسمہ 2020-2021 اور کھاتہ بندی کے اعلان کا نوٹس


پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس منعقدہ جمعہ،26فروری2021  میں 30 جون2021  کوختم ہونے والے مالی سال کے لئے ہر ایک مکمل طور پر ادا شدہ عمومی شئیر پر 1.50 روپے (15 فیصد) کی  شرح سے نقد عبوری منافع  اورہرتبدیل پذیر شیئرز پر1.50 روپے(15 فیصد) کی ادائیگی کی سفارش کی ہے۔ یہ عبوری منافع منقسمہ ان ممبران کو ادا کر دیا جائے گا  جن کے نام ممبران کے رجسٹر میں 12 اپریل2021   کو کاروبار کے اختتام پر درج ہونگے۔
کمپنی کی شئیر ٹرانسفر بکسمنگل، 13 اپریل2021   سیپیر19 اپریل2021  (دونوں دن شامل ہیں) بند رہیں گی۔
1۔  منافعِ منقسمہ پر ٹیکسوں کا اطلاق:  
شرحِ ٹیکس:
منافع ِ منقسمہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح حسب ِذیل ہے:
متعلقہ لاگوقوانین کے تحت  فائلیر(انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے) کے لئے15  فیصداورنان۔ فائیلر(انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے) کے لئے30 فیصدٹیکس لاگو ہوگا
متعلقہ لاگوقوانین کے تحت 'فائلر ' وہ ٹیکس دہندہ ہوتا ہے جس کا نام فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جاری کردہ فعال ٹیکس دہندگان (اے ٹی ایل)کی فہرست میں ظاہر ہوتا ہے   جبکہ نان فائلر شخص اس کے برعکس ہوتا ہے۔
اے ٹی ایل کو ایف بی آرکی ویب سائٹ  http://fbr.gov.pk سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کھاتہ بندی کے پہلے دن اے ٹی ایل پر ہر شیئر ہولڈ ر کی حیثیت چیک کرے گی اور     اس کے مطابق منافعِ منقسمہ پر متعلقہ ودہولڈنگ کی شرح کا اطلاق ہوگا۔         
سی ڈی سی اکاؤنٹس کے حامل کارپوریٹ شئیر ہولڈرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے NTN /قومی ٹیکس نمبر اپنے متعلقہ شریک کو فراہم کردیں۔ وہ ممبران جن کے پاس شئیرسرٹیفیکیٹس ہیں، اپنے NTNسرٹیفیکیٹک کی نقول شئیررجسٹرارز فیمکو ایسوسی ایٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ 8-F بلمقابل فاران ہوٹل، نرسری،بلاک,6- پی سی ایس ایچ، شاہراہ ِفیصل، کراچی، کو کمپنی کے نام اور فولیو نمبرکے ساتھ جمع کروادیں۔ 
جوائنٹ شیئر ہولڈرزکے لئے ٹیکس
 وہ شیئر ہولڈرزجو مشترکہ ناموں یا کھاتوں سے شیئرزرکھتے ہوں ان کی ملکیت کے تناسب سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ شیئر ہولڈرز کا فائیلر یا نان۔فائیلر کی حیثیت سے ان         کی ملکیت کے تناسب سے تعین کیا جائے گا۔ 
 تمام جوائنٹ شیئر ہولڈرزحسبِ ذیل طریقے پر اپنی مشترکہ ملکیت کا تناسب کمپنی کے شئیررجسٹرارکے پاس12 اپریل2021تک جمع کرادیں:
TABLE
اگر مشترکہ ملکیت کے تناسب کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیاتو یہ مقصود لیا جائے گا کہ جوائنٹ شیئر ہولڈرز میں سے ہر ایک کے پاس یکساں تعداد میں شئیرز ہیں۔
ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کا سرٹیفیکیٹ 
 انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی دفعہ150 کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے کے لئے ٹیکس کی چھوٹ کامستند سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہے۔وہ شیئر ہولڈرزجو انکم ٹیکس میں چھوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہو ں وہ کھاتہ بندی سے پہلے ٹیکس میں چھوٹ کا مستندسرٹیفیکیٹ ہمارے شیئر رجسٹرارز کوجمع کرادیں بصورتِ دیگرٹیکس کی کٹوتی کر لی جائے گی۔  
2۔   منافعِ منقسمہ کے لئے مینڈیٹ:
 منافعِ مقسمہ کی متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں الیکٹرانک ٹرانفسرکے لئے حسبِ ذیل معلومات کی فراہمی لازمی ہوگی۔
TABLE 
نوٹ: دستخط کمپنی کے ریکارڈ میں موجود دستخط سے ملنے چاہئیں 
 جن ممبران کے شیئرز سی ڈی سی میں ہیں وہ اپنے بینک مینڈیٹ کی تفصیلات متعلقہ شریک کو مہیا کردیں۔
  3۔  پتے کی تبدیلی کی اطلاع:  
 وہ  ممبران جنکے پاس شیئرزسرٹیفیکٹس ہیں سے التماس ہے کہ اپنے پتے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے متعلق معلومات اور اگر ضرورت ہو توزکواۃ کی عدم کٹوتی کے اعلامیہ کا فارم کمپنی کے شئیرز رجسٹرار کو جمع کرادیں۔ وہ شیئر ہولڈرز جن کے شیئرز ان کے سی ڈی سی یا ذیلی سی ڈی سی اکاؤنٹس میں ہیں، گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حالیہ پتے میں تبدیلی اور اگر ضرورت ہو توزکواۃ کی عدم کٹوتی کے اعلامیہ کا فارم متعلقہ شریک یا ڈی سی کے پاس جمع کرادیں کرادیں۔
   4۔کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ:
کمپنی صرف ان ممبران کومنافع منقسمہ ادا کرے گی جنہوں نے اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) کی مستند نقول جمع کرائی ہیں۔جن ممبران نے اب تک اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) کی نقول جمع نہیں کرائی ہیں، ان کی فہرست کمپنی کی ویب سائٹ: https://www.ppl.com.pkپر دیکھی جاسکتی ہے۔ 
         
شاہانہ احمد علی
کمپنی سیکریٹری

پی آئی ڈی سی ہاؤس 
ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ
کراچی 

27 فروری2021