پی پی ایل کے لئے کاروباری فیاضی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

پی پی ایل کے لئے کاروباری فیاضی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

Image
ppl-bags-top-corporate-philanthropy-award

اسلام آباد، 16نومبر 2021: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ  (پی پی ایل)  نے ایک بار پھر    2019-20کے دوران  عطیات کے حجم کے لحاظ سے سب سےزیاد ہ کاروباری عطیات دینے والے ادارے کی حیثیت سے کاروباری فیاضی کا ایوارڈوصول کیا ہے۔ پاکستان سینٹر برائے فلانتھراپی  (پی سی پی) نے اپنے تحقیق پر مبنی سالانہ فیاضی سروے کی بنیاد پرجیتنے والوں کا فیصلہ کیا۔  کمپنی نے  بڑے قومی ادارے کے  زمرے میں مسلسل16 ویں  سال سرفہرست کمپنیوں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی  ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و آمدن شوکت ترین نے 16 نومبر کو اسلام آباد میں پی سی پی   کے زیر اہتمام کارپوریٹ فلانتھراپی ایوارڈ کی تقریب کے دوران   پی پی ایل کے  چیف کمیونیٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر  کامران شیر کوایوارڈ پیش کیا۔  تقریب میں کاروباری رہنماؤں، ترقیاتی شعبوں کے  پیشہ ور افراد اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایک ذمہ دار کاروباری شہری کی حیثیت سے پی پی ایل کا کاروباری سماجی زمہ داری  پروگرام جو چھ  دہائیوںپرمحیط ہے،شراکت دار مقامی آبادیوں کے ساتھ ترقی کے ثمرات کو  بانٹنے کی  ایک بھرپور  روایت کے ساتھ جڑا ہوا  ہے۔   گزشتہ برسوں کے دوران پی پی ایل کے سماجی بھلائی پروگرام میں کافی وسعت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں  رسائی اور مالی اعانت کے نتیجے میں  کافی  اضافہ ہوا  ہے تاکہ اپنے کاروباری و پیداواری علاقوں کے ساتھ ساتھ بڑے شہری علاقوں میں بھی مستحق  مقامی آبادیوں          کے لئے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچے       کی فراہمی، روزگار کے مواقعوں مہیا کرنے اور کھیلوں کے لئے  طویل مدتی، پائیدار منصوبوں کی معاونت کی جاسکے۔

کمپنی نے سماجی ذمہ داری اقدامات کےلئے اپنے     مختص شدہ 1.5فیصدسالانہ قبل از ٹیکس منافع سے آگے بڑھتے ہوئے2019-20میں حقیقی اخراجات1.75ارب روپے کئے جواس سال کے لئےقبل از ٹیکس منافع کا تقریباً2.5فیصد ہے۔مزیدبرآں، 2020-21 کے دوران پی پی ایل نےاس مد میں  2ارب روپے  سے زائد کی اعانت کی ہے جو کمپنی کی جانب سے سماجی بھلائی پروگرام کے لئے دیئے جانے والے عطیات میں اب تک سب سے بڑاعطیہ ہے۔