پی پی ایل کی بلوچستان سے گیس کی دریافت

پی پی ایل کی بلوچستان سے گیس کی دریافت

پی پی ایل کی بلوچستان سے گیس کی دریافت

کراچی،23 دسمبر2019   : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے بحیثیت آپریٹر 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ، مرگند بلاک (2866-4 ) کے پہلے دریافتی کنوئیں مرگند X-1  سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بلاک ضلع قلات، صوبہء بلوچستا ن میں واقع ہے۔  

مرگند X-1 کی کھدائی کا آغاز30 جون2019   کو ہوا جسے چلتن لائم اسٹون میں 4500   میٹرز (پیمائش شدہ گہرائی) تک پہنچایا گیا۔  وائر لائن لوگز کی بنیاد پر موڈیولر ڈائنامکس ٹیسٹنگ(ایم ڈی ٹی) کرائی گئی، جس سے ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔وائر لائن اورایم ڈی ٹی کی بنیاد پر، چلتن لائم اسٹون میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ(ڈی ایس ٹی) کرایا گیا۔

ڈی ایس ٹی کے دوران،64/64 انچ  چوک سائز اور ~ 516 پاؤنڈز فی مربع انچ(پی ایس آئی) ویل ہیڈ بہاؤ کے دباؤ کے ساتھ یومیہ 10.7 ایم ایم سی ایف  گیس اور یومیہ 132 بیرل مائع حاصل ہوئے۔ مائع کی نوعیت کے تعین کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ تیزابی عمل کے ذریعے کنوئیں سے بہاؤ کی شرح میں اضافے کی صلاحیت موجودہے۔  

یہ ایک نمایاں پہلو ہے کہ یہ قلات پلیٹو سے ہائیڈروکاربن کی پہلی دریافت ہے اور اس نے مزیدذیلی بیسن سے ہائیڈروکاربن کی دریافت کے لئے راہیں ہموار کی ہیں۔مرگند X-1 کنوئیں کی دریافت پی پی ایل کی سرحدی علاقوں میں دریافت کے لئے سرگرم حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے تاکہ صوبہء بلوچستان میں ہائیڈرو کاربن کی دریافت کے لئے نئے مقامات تلاش کئے جائیں۔ اس دریافت کے ذریعے پی پی ایل کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں مقامی وسائل کے استعمال کے ذریعے توانائی کی طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ہوگی۔