پی پی ایل کی جانب سے آدہی میں آئی کیمپس کا انعقاد

پی پی ایل کی جانب سے آدہی میں آئی کیمپس کا انعقاد

Image
پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کی جانب سے کمپنی کی آدہی فیلڈ، جو پنجاب میں واقع ہے، کے گردونواح میں مقیم مقامی آبادیوں کے لئے حال ہی میں منعقد کردہ مفت سرجیکل آئی کیمپس کے دوران موتیئے کی سرجری کی جاری ہے
description

کراچی،24 دسمبر2019   : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ نے حال ہی میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ساتھ مل کر اپنی آدہی فیلڈ، جو پنجاب میں واقع ہے،کے گردونواح میں مقیم مقامی آبادیوں کے لئے 17تا22  دسمبر کے درمیان چارمفت سرجیکل آئی کیمپس کا انعقاد کیا۔

یہ کیمپس تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی کے دولتالہ، نابن جنجؤا اور ڈھونگ دیہاتوں کے علاوہ ضلع چکوال کے لنگا گاؤں میں بھی منعقد کئے گئے جس سے تقریباً2300مقامی افراد مستفید ہوئے۔ ان میں سے1400کو نظر کے چشمے جبکہ150 سے زائد مریضوں کی موتیئے کی سرجری کی گئی۔

یہ آئی کیمپس کمپنی کے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت پیداواری فیلڈز کے گردونواح میں مقیم آبادیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہر سال منعقد کئے جاتے ہیں۔

ان کیمپس میں آنکھوں کے متعدد امراض کے لئے مکمل علاج کی سہولت مہیا کی جاتی ہے جس میں مستند ڈاکٹروں کے ذریعے معیاری علاج و معالجہ، دواؤں اور نظر کے چشموں کی فراہمی کے علاوہ جدید طریقہء کار پر مبنی موتیئے کی سرجری بھی شامل ہے۔
ّّّّّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فوٹو کیپشن:پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ کی جانب سے کمپنی کی آدہی فیلڈ، جو پنجاب میں واقع ہے، کے گردونواح میں مقیم مقامی آبادیوں کے لئے حال ہی میں منعقد کردہ مفت سرجیکل آئی کیمپس کے دوران موتیئے کی سرجری کی جاری ہے