پی پی ایل اسکالرشپ اسکیمیں 2021-22 اعلیٰ پیشہ وارارنہ تعلیم
پی پی ایل اسکالرشپ اسکیمیں 2021-22
انجینئیرنگ، طبّ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن
اور تعلیم(صرف اسکیم2 کے لئے) کے شعبوں میں
اعلیٰ پیشہ وارارنہ تعلیم
پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنی آپریشنل فیلڈز کے گردو نواح میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ملک میں پی پی ایل کے پیداواری اضلاع کے ان طالبعلموں کے لئے اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کرتا ہے جو ملک بھر میں کہیں بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پروفیشنل بیچلر/ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لے چکے ہوں۔
درج ذیل دو اسکیموں کے لئے اہلیت رکھنے والے طالبعلموں سے درخواستیں مطلوب ہیں:
1۔ ضلع ڈیرہ بگٹی، بلوچستان کے رہائشی طالبعلموں کی اعلیٰ پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پی پی ایل اسکالر شپ اسکیم
بین الصوبائی ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھانے اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں یہ اسکیم ضلع ڈیرہ بگٹی، بلوچستان کے ان مستحق طالبعلموں کے لئے مخصوص ہے جو بلوچستان سے باہر کسی بھی صوبے کی پبلک یونیورسٹیوں /اداروں میں داخلہ لے چکے ہوں۔
نوٹ: اہلیت کی حامل طالبات، جوبلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں /انسٹیٹوٹ میں زیرِ تعلیم ہیں، درخواست دینے کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
2۔ پی پی ایل اسکالر شپ اسکیم برائے ا علیٰ پیشہ وارانہ تعلیم دیگر پیداواری علاقوں کے لئے
یہ اسکالر شپ اسکیم درجِ ذیل علاقوں کے ان رہائشی طالبعلموں کے لئے مخصوص ہے جوملک میں کہیں بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ مخصوص پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں میں داخلہ لے چکے ہوں:
اسکالر شپس کی تعداد
ضلع کشمور 10
ضلع مٹیاری 6
ضلع سانگھڑ 6
ضلع چکوال 5
یونین کونسل دکھنیر اور چھب، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک 5
تحصیل گجر خان، ضلع راولپنڈی 5
اہلیت:
مندرجہ بالا اہلیت کے معیار کے علاوہ امیدواران جو ذیل میں دی گئی عمومی شرائط پربھی پورے اترتے ہو ں وہ ان اسکالر شپ کے حصول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں:
۔ متعلقہ ضلع کے تصدیق شدہ ڈومیسائل یافتہ رہائشی ہوں
۔ سابقہ امتحان میں کم از کم 60% مارکس حاصل کئے ہوں
۔ اپنے ڈگری پروگرام کے ابتدائی مرحلے ترجیحاًپہلے سال میں ہوں
۔ عمر 28 سال سے زائد نہ ہو
۔ کسی قسم کی مجرمانہ کاروائی یا اخلاقی بے ضابتگی کے مرتکب نہ ہوئے ہوں
۔ کسی اور اسکیم کے تحت کوئی اسکالرشپ حاصل نہ کر رہے ہوں
۔ مالی اعانت کے مستحق ہوں
۔ پبلک سیکٹریونیورسٹیوں /اداروں میں داخلہ لے چکے ہوں
اسکالر شپ ایک سال کے لئے ہوگی جس کو4 سال تک توسیع دی جاسکے گی۔ اس کا انحصار حامل کی تسلّی بخش تعلیمی کارکردگی اور اسکیم کے لئے فنڈ کی دستیابی پر ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے طلباو طالبات تفصیلات پی پی ایل کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں اور www.ppl.com.pk/content/education/scholarship-schemes پر 10نومبر2021 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
اس حوالے سے سوالات[email protected] پر ای۔میل کئے جا سکتے ہیں۔