پی پی ایل کا سندھ او ر پنجاب میں صحت کے اقدامات کے لئے تعاون

 پی پی ایل کا سندھ او ر پنجاب میں صحت کے اقدامات کے لئے تعاون

Image
  (بائیں) مینیجر آدہی فیلڈ شاہین پرویز اختر(بائیں سے تیسری) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، حرا رضوان کو بنیادی صحت کے مراکزکی بحالی کے لئے مقامی حکومت اور پی پی ایل      کے نمائندگان کی موجودگی میں چیک پیش کرتے ہوئے۔(دائیں سے دوسرے) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودھری ساجد محمود بھی اس موقع پر موجود ہیں 
description
 (بائیں) مینیجر آدہی فیلڈ شاہین پرویز اختر(بائیں سے تیسری) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، حرا رضوان کو بنیادی صحت کے مراکزکی بحالی کے لئے مقامی حکومت اور پی پی ایل      کے نمائندگان کی موجودگی میں چیک پیش کرتے ہوئے۔(دائیں سے دوسرے) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چودھر

 پی پی ایل کا سندھ او ر پنجاب میں صحت کے اقدامات کے لئے تعاون

کراچی، 7 فروری، 2020: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت سندھ اور پنجاب میں بالترتیب اپنی آپریٹڈ کندھ کوٹ اورآدہی فیلڈکے گردو نواح میں رہائش پذیر پسماندہ آبادیوں کو صحت کی معیار ی سہولیات کی فراہمی کے لئے 8.245 ملین روپے کی مالیت کے عطیات دیئے۔  

قائم مقام چیف کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کامران شیر نے 7 فرور ی کو راولپنڈی میں الشفاء ٹرسٹ آنکھوں کے ہسپتال (اے ایس ٹی ای ایچ) کے صدر (ریٹائرڈ) میجر جنرل رحمت خان کو اے ایس ٹی ای ایچ، سکھر کے لئے آنکھوں کی سرجری کی ایک جدید ترین۔فیکو ایملسفکیشن مشین کی خریداری کے لئے 6.5 ملین روپے کی مالیت کاچیک پیش کیا۔اس سے قبل پی پی ایل کی جانب سے ایسی ہی مشین اے ایس ٹی ای ایچ، راولپنڈی کو بھی دی جاچکی ہے۔

پی پی ایل،اے ایس ٹی ای ایچ کے اشتراک سے اپنی پیداواری فیلڈ ز کے گردو نواح میں بسنے والی مقامی آبادیوں کے لئے سال میں دو مرتبہ آنکھو ں کے مفت سرجیکل کیمپس منعقد کرتی ہے۔پی پی ایل کی جانب سے عطیہ کی گئی مشینوں نے نہ صرف ان کیمپوں میں درد اور خدشات سے محفوظ سرجری کو ممکن بنایا ہے بلکہ سکھر اور راولپنڈی میں اے ایس ٹی ای ایچ کے ہسپتالوں کے ذریعے ان مشینوں سے گرد و نواح کے مستحق مریض بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں، مینیجر آدہی فیلڈ شاہین پرویز اختر نے 6 فروری کو اسسٹنٹ کمشنر، گوجر خان،حرا رضوان کو ضلع راولپنڈی میں تحصیل کے سُکھو اور ڈھونگ دیہاتوں میں موجود بنیادی صحت کے مراکزکی بحالی کے لئے 1.745 ملین روپے کی مالیت کا چیک پیش کیا۔پنجاب اسمبلی کے ممبر چودھری ساجد محمودبھی اس موقع   پر موجود تھے۔