پی پی ایل کی جانب سے ایس آئی یو ٹی اور کڈنی سینٹرکے لئے تعاون

 پی پی ایل کی جانب سے ایس آئی یو ٹی اور کڈنی سینٹرکے لئے تعاون

Image
  (بائیں سے دوسرے) ایم ڈی و سی ای او معین رضا خان(بائیں سے تیسرے)ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر سیدادیب الحسن رضوی کو لیتھو کلاسٹ مشینوں کی خریداری کے لئے         عطیات کا چیک پیش کرتے ہوئے۔

کراچی، 7 2فروری، 2020: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت پسماندہ آبادیوں کو صحت کی معیار ی سہولیات کی فراہمی کے لئے سندھ انسٹیٹوٹ برائے یورولوجی اور ٹرانسپلانٹ(ایس آئی یو ٹی) کو 10 ملین روپے اوردی کڈنی سینٹر(ٹی کے سی) کو5 ملین روپے مالیت کے عطیات دیئے۔  

ایم ڈی و سی ای او معین رضا خان نے 26  فرور ی کو ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی کو ان کے ادارے میں عطیئے کا چیک پیش کیا۔ 
یہ عطیات گردے سے پتھری نکالنے کے لئے جدید ترین لیتھو کلاسٹ سرجیکل مشین کی خریداری کے لئے استعمال ہوں گے۔

پی پی ایل کے ڈی ایم ڈی (اے او) خالد رضا نے27 فروری کو ٹی کے سی کے بورڈ آف گورنرز کی چئیرمین ماریانا کریم اور سی ای اوعابدہ وحید احمدکوپی پی ایل کے ہیڈ آفس میں چیک پیش کیا۔ٹی کے سی کویہ عطیات گردے کی بیماریوں میں مبتلا مستحق مریضوں کے علاج کے لئے تین ڈائلیسز مشینوں کی خریداری کے سلسلے میں دیئے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معین رضاخان نے معتبر سماجی اداروں کی شراکت کے ساتھ اپنے سی ایس آر پروگرام کے ذریعے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے 
 پی پی ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

گزشتہ سالوں میں، پی پی ایل مریضو ں کے علاج، سہولیات میں وسعت اور آلات کی فراہمی کے لئے ایس آئی یو ٹی اور ٹی کے سی کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے۔اس میں 2017 میں کورنگی، کراچی میں واقع ایس آئی یو ٹی کے مہرالنساء ہسپتال کو ایک ڈائلیسز یونٹ کی فراہمی کے لئے ایس آئی یو ٹی کو دی جانے والی 12.72 ملین روپے کے عطیات بھی شامل ہے۔  

ایس آئی یو ٹی کا شمار پاکستان میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں میں صف ِاوّل کے اداروں میں کیا جاتا ہے جو ملک بھر سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو گردوں کی پیوند کاری اور کینسر جیسی پیچیدہ سرجریوں سمیت مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح،ٹی کے سی ایک غیر منافع بخش100 بستروں پر مشتمل ایک ایسی طبّی سہولت ہے جہاں یورولوجیکل، نیفرولوجیکل اور ٹرانسپلاٹ کی خدمات سمیت گرُدوں کے کئی   امراض کی مکمل معیاری دیکھ بھال کی جاتی ہے۔