پی پی ایل نے سندھ میں آئی کیمپس کا انعقاد کیا

پی پی ایل نے سندھ میں آئی کیمپس کا انعقاد کیا

Image
پی پی ایل نے سندھ میں آئی کیمپس کا انعقاد کیا

                                                                                                                             پی پی ایل کے تعاون سے سندھ میں آئی کےمپس


کراچی ،9 مارچ2020 :پاکستان پےٹرولئےم لمےٹڈ(پی پی اےل)کی مزرانی گیس فیلڈ اور گمبٹ ساءوتھ اور ہالا بلاکس کے نزدیک مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے حال ہی میں قمبر ۔ شہداد کوٹ اور سانگھڑ اضلاع میں مفت سرجیکل آئی کیمپس منعقد کئے گئے ۔ جس میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی معاونت شامل تھی ۔ سرجیکل آئی کیمپس کمپنی کے سالانہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کاحصہ ہےں ۔



ضلع قمبر ۔ شہداد کوٹ میں ہونے والے کیمپس ضلعی ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال، قمبر میں 4 تا6 مارچ کے دوران منعقد ہوئے جبکہ اےک آئی کیمپ کا انعقاد5 مارچ کو مزرانی گیس فیلڈ کے نزدیک گورنمنٹ پرائمری اسکول ، غیبی ڈیرو(جی پی ایس جی ڈی) میں کیا گیا ۔ قبل ازیں گمبٹ ساءوتھ بلا ک کی

شہداد پور،شہداد پور ایسٹ اور شہداد پور ویسٹ گیس فیلڈ زکے ساتھ ساتھ ہالہ بلاک کی آدم اور آدم ویسٹ فیلڈ ز کے گردو نواح میں بسنے والی مقامی آباد ی کے لئے اسی طرح کے اےک تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد 26 تا28 فروری کے دوران شہداد پور انسٹیٹےوٹ برائے میڈیکل سائےنسز میں کیا گیا ۔



ضلع قمبر ۔ شہداد کوٹ کے اےڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر حسین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قمبر میں کیمپ کا افتتاح کیاجبکہ غیبی ڈیرو کی ےونین کونسل کے چئےرمین نواب شاہ نواز خان چانڈیو نے اسکول میں ہونے والے کیمپ کا افتتاح کیا ۔



کیمپ میں 3800 سے زائد مقامی افراد کومشاورت، علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئےں ۔ ان میں سے 2700 سے زائد مریضوں کو قریب اور دور کی نظروں کے چشمے دےئے گئے اور 300 مریضوں کی موتئیے کی سرجری انجام دی گئی ۔