عمران عباسی

عمران عباسی

مینیجنگ ڈائیریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

عمران عباسی نے 21 ستمبر 2022 کو پاکستان پیٹرولیئم لمیٹڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔   وہ بورڈ کی ہیومن ریسورس اور اسٹرٹیجی و فائینانس کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں۔
وہ صنعت  کے ایک کہنہ مشق پروفیشنل ہیں جو  درمیانی اور بڑے سائز کی دریافتی  اورپیداواری کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایک بڑی سروس کمپنی کے 35 سال کے متنوع ، کثیر القومی تجربے کے حامل ہیں ۔ انہوں نے پروڈکشن ٹیکنالوجی، ڈرلنگ، کمپلیشن انجینئرنگ اور آپریشنز میں مختلف تکنیکی اور قائدانہ کردار ادا کیے ہیں.
مجموعی طور پر، عباسی نے   2020 کے آخر تک شمالی سمندر، مشرق وسطی، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور پی این جی میں ڈیزائن کمپلیشن، مصنوعی اُٹھان، کنوؤں کی سالمیت اور پیداوار کو    بڑھانے کےلئے کام کیا ہے۔ ، وہ مغربی افریقہ میں ایک پختہ پیداواری اثاثے کی انتظام  کاری کر رہے تھے۔ کچھ عرصہ قبل ، وہ شمالی سمندر میں زیر زمین گیس فیلڈ کے لئے ایک ترقیاتی منصوبے کی معاونت اور فلپائن میں جیوتھرمل آپریٹر کو کنوئیں  کی سالمیت کے معاملات پر مشاورت میں مصروف رہے۔ 
وہ سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز کے فعال رکن رہے ہیں اور انہوں نے متعدد مقالات تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ اطلاقی  ٹیکنالوجی ورکشاپس میں بھی حصہ لیا۔ 

عمران عباسی نے      میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی ، امریکہ سے 1981 میں مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد 1983 ایرو اسپیس انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔