الفا پیٹرولئیم سروسز ، یو ایس ا ےاوررگ میکس کے عہدیداران کا دورہء پی پی ایل 

الفا پیٹرولئیم سروسز ، یو ایس ا ےاوررگ میکس کے عہدیداران کا دورہء پی پی ایل 

 

کراچی،20 دسمبر2018 :الفا پیٹرولئیم سروسز (اے پی ایس) ، امریکہ اور اس کی ذیلی کمپنی رگ میکس کے ایک گروپ جس کی سربراہی ان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرٹرومین رائٹ کر رہے تھے ، نے آج پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی اےل )کے دفتر کا دورہ کیا ۔ جس میں انہوں نے کمپنی کے ایم ڈی و سی ای او سعید اللہ شاہ اور سینئیر انتظامیہ سے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہءخیال کےا۔انہوں نے پاکستان میں اپ اسٹریم دریافتی و پیداواری سرگرمیوںمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی۔

پی پی ایل کے ایم ڈی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستان کے دریافتی و پیداواری شعبے کے بارے میںمختصر جائزہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان میں شیل اور ٹائیٹ گیس/تیل کی دریافتوں کے وسیع امکانات کا خصوصی تذکرہ کےا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دریافتی و پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول بہت سازگار ہے اوربلوچستان سمیت سرحدی غیر دریافتی علاقے جن میں کم اور گہرے سمندری علاقوں میں امکانات پر روشنی ڈالی۔انہوںنے مشترکہ کاروباری امکانات والے علاقوں کی شناخت کے لئے دورہ کرنے والی امریکی کمپنیوں کے ماہرین کوپی پی ایل کے ڈیٹا روم کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ 

مہمانوںکے وفد نے آئند ہ ہونے والی بولی کے راﺅنڈ میں پی پی اےل کے ساتھ مشترکہ طور پر حصہ لےنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ٹرومین رائیٹ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے ماحول اور سیکیوریٹی کی بہتر ہوتی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کےا۔انہوںنے اس بات کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی ای اینڈ پی کمپنیوں کے لئے پاکستان کے ای اینڈ پی کاروبار میں داخل ہونے کا یہ درست وقت ہے۔ انہوں نے افقی کنوﺅں کے کھدائی کے لئے ماہرانہ خدمات بھی پیش کیں جوملک میں شیل اور ٹائےٹ گیس کے حصول کے لئے بہت مفید ہے۔